کورونا متاثرین کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں میں داخل ہونا پڑ رہا ہے: اروند کیجریوال

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2020, 2:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،5؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال نے اتوار کے روز کہا کہ زیادہ مریضوں کا گھر پر ہی بہتر علاج ہو جانے کے سبب کورونا مریضوں کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں میں داخل ہونے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ اروند کیجریوال نے دلی میں کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر کہا ’’دہلی کے دو کروڑ لوگوں کی محنت رنگ لا رہی ہے۔ دہلی کا ری کوری ریٹ 70 فیصد سے زیادہ ہونے پر سبھی کورونا واریئرز کو مبارکباد۔ کورونا کو شکست دینے کے لئے ابھی ہم سب کو زیادہ محنت کرنی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’اب دہلی کے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں میں داخل کروانے کی ضرورت پڑ رہی ہے اور زیادہ ترمریض گھر میں ہی رہ کر صحت مند ہو رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے تقریباً 2300 کورونا مریض سامنے آئے۔ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 6200 سے کم ہوکر 5300 رہ گئی ہے۔ جبکہ آج 9300 بیڈز خالی ہیں‘‘۔

کورونا کا سامنا کر رہی راجدھانی کے لئے ہفتہ کے روز راحت کی بات یہ رہی کہ نئے مریضوں کے مقاملے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی۔ دہلی حکومت کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کے روز 2505 نئے معاملوں سے متاثرین کی مجموعی تعداد 97 ہزار 200 ہوگئی ہے۔

اس دوران یہ بات باعث راحت رہی کہ نئے معاملات کے مقابلے، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2632 زیادہ رہی اور اب تک 68 ہزار 256 افراد اس انفیکشن کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں 81 کا اضافہ ہوا اور اموات کی مجموعی تعداد 3004 سے تجاوز کر گئی۔ ابھی تک دہلی میں 23 جون کو ایک دن میں سب سے زیادہ 3947 معاملے آئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...