بھٹکل کے قریبی علاقہ منکی میں آن لائن ویڈیو تکبیر مظاہرہ؛ حصہ لینے کے خواہشمند فوری اپنی وڈیو روانہ کریں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th July 2020, 2:51 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل27 جولائی  (ایس او نیوز) پڑوسی علاقہ منکی میں  ادارہ اہل منکی  کی طرف سے دلچسپ وڈیو تکبیر مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں منکی کے ساتھ ساتھ    ہوناور، بھٹکل، مرڈیشور اور  شرور وغیرہ کے مرد حضرات   حصہ  لے سکتے ہیں۔ مظاہرہ کے لئےعمر کی کوئی  قید نہیں رکھی گئی ہے۔ اس بات کی اطلاع  ادارہ اہل منکی کے ایڈیٹر انچیف مولوی تعظیم قاضی ندوی نے دی۔

 

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے مولوی تعظیم نے بتایا کہ  عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پہلی بار تکبیر مظاہرہ  رکھا گیا ہے جس میں شریک ہونے والوں  سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل کے ذریعے اپنی خوبصورت آواز میں تکبیر پڑھ کراُس کی وڈیو ریکارڈنگ   9591147596 / 9632165636 نمبر پر وہاٹس ایپ  کریں۔

مولوی تعظیم نے بتایا کہ تکبیر کا مطلب اللہ کی بڑائی  اور اُس کی کبریائی  کا ورد ہے۔ تکبیر کا مطلب دنیا جہاں کی چیزوں کو چھوٹا سمجھ کر صرف ایک اللہ کی عظمت کا اعلان کرنا ہے،تکبیر کا مطلب اللہ اور صرف اللہ کو بڑا مان کر اُس کو بار بار زبان پر لانے کا نام ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے کہا کہ وہ تکبیر سے اپنے دلوں کو گرمائیں،تکبیر سے ایک اللہ کی بڑائی  کا اعلان کریں،تکبیر سے خدائے بزرگ و برتر کا نعرہ بلند  کرکے عید کی خوشیوں کو دوبالا کریں۔

مولوی تعظیم کے مطابق یہ مظاہرہ شروع ہوچکا ہے اور  ادارہ اہل منکی کے اسلامک ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے، ان کے مطابق یہ مظاہرہ 13 ذالحجہ  تک جاری رہے  گا، جس کے دوران  دلچسپی لینے والے حضرات اپنی آواز میں تکبیر   پڑھ کر اُس کی وڈیو ریکارڈنگ روانہ کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب  اہل منکی اسلامک ٹی وی چینل کا لنک یہ ہے:
EhleManki Islamic TV

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...