بھٹکل انجمن ڈگری کالج میں آن لائن کلاسس کا آج ہوا افتتاح؛ انجمن کے تعلیمی اداروں میں دو تین ماہ سے جاری ہے آن لائن کلاسس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd September 2020, 7:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 2/ستمبر (ایس او نیوز) کورونا لاک ڈاون کے چلتے جس طرح ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں، بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ لاک ڈاون 4.0 کا اعلان ہوتے ہی  اب انجمن  ڈگری کالج میں  آن لائن کلاسس شروع کئے گئے ہیں ، جس کا افتتاح آج بدھ کو انجمن کے صدر ایڈوکیٹ قاضیا مزمل صاحب کے ہاتھوں ہوا۔

افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جناب مزمل قاضیا نے بتایا کہ  آن لائن کلاسس  دراصل  روایتی کلاس روم کےذریعے تعلیم دینے جیسا متبادل نظام نہیں ہے، آن لائن کلاسس صرف  تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ایک کوشش ہے کہ بچوں کو  کلاس روم میں نہ سہی، کم ازکم آن لائن کلاسس کے ذریعے جتنا ممکن ہے، انہیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جن بچوں کے پاس آن لائن کلاسس میں شریک ہونے کی سہولت نہیں ہے، اُن کے لئے آن لائن کلاسس کی وڈیو ریکارڈنگ یو ٹیوب یا اس جیسے  پلیٹ فارم پر شئیر کئے جائیں گے تاکہ طلبا ان سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

انجمن کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل نے اس موقع پر اخبارنویسوں کو بتایا کہ انجمن کے تعلیمی اداروں بالخصوص گرلز ہائی اسکول اور  گرلز کالج سمیت پرائمری اسکولوں میں  گذشتہ دو تین ماہ سے  آن لائن کلاسس جاری ہیں اور بچے بڑھ چڑھ کر آن لائن کلاسس سے استفادہ کررہے ہیں۔

آج کی افتتاحی تقریب میں انجمن کے نائب صدر صادق پلور، ایڈیشنل سکریٹری اسحاق شاہ بندری، ہاشم ایس جے، عبدالعظیم ایس ایم، پرنسپل مشتاق شیخ اور کئی دیگر اسٹاف و ذمہ داران موجود تھے۔

خیال رہے کہ لاک ڈاون میں چھوٹ دینے کے بعد سرکار کی طرف سے  یکم ستمبر کو آن لائن کلاسس چلانے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ یکم اکتوبر سے پہلےکی طرح    بچوں کو کلاسس میںہی   تعلیم فراہم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...