پیاز کے دام 4 سال کی بلند ترین سطح پر، دہلی میں 50 روپے فی کلو!

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2019, 11:23 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  پیاز کے داموں کو قابو میں رکھنے کے لئے حکومت کی طرف سے گزشتہ جون میں کیے گئے تمام اقدامات ناکام ہو گئے ہیں کیونکہ پیاز نے ملک کے عوام کی آنکھوں میں آنسو لانا شروع کر دیا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں واقع آزاد پور منڈی میں پیاز کے ہول سیل دام 50 روپے فی کلو ہو گئے ہیں جوکہ 2015 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ وہیں ایشیا کی سب سے بڑی پیازمنڈی مہاراسٹر کے لاسلگاؤں میں بھی پیاز 50 روپے فی کلو پر فروخت ہو نے لگا ہے۔

کاروباریوں کا خیال ہے کہ پیاز کے ذخائر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے منڈیوں میں ترسیل کافی کم ہو رہی ہے اور کھپت کے مقابلہ ترسیل کم ہونے کی وجہ سے پیاز کی قیمتیں آسمان پر جا رہی ہیں۔ آزاد پور منڈی کے کاروباری اور آنین مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر راجیندر پرساد نے کہا کہ جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں بھاری بارش کی وجہ سے پیاز کی فصل خراب ہونے اور نئی فصل کی تیاری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے پیاز کی قیمتوں میں مزید تیزی آ رہی ہے۔ شرما نے بتایا کہ اس سے پہلے 2015 میں پیاز کی قیمت 50 روپے فی کلو سے زائد ہو گئی تھی۔

پیاز کے داموں کو قابو کرنے کے لئے حکومت نے گزشتہ ہفتہ اس کی کم از کم درآمد کی قیمت یعنی ایم ای پی 850 ڈالر فی ٹن مقرر کی تھی تاکہ ملک کے بازاروں میں پیاز کی سپلائی میں کمی نہ آئے۔ ڈائریکٹر جنرل آف فارین ٹریڈ کے 13 ستمبر کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیاز کی کم از کم قیمت 850 ڈالر فی ٹن سے کم پر درآمد کی اجازت تاحکم ثانی نہیں ہوگی۔

ناسک کے ایک پیاز کے ایکسپورٹر نے کہا کہ اتنی زیادہ قیمت پر درآمدگی فی الحال ممکن نہیں ہے۔ وہیں گھریلو بازار میں بھی قیمت کافی زیادہ ہو گئی ہے لہذا درآمد میں منافع نہیں ملے گا۔

خبررساں ایجنسی اے آئی این ایس کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں چھوٹے کاروباری 50 سے 75 روپے فی کلو تک پیاز بیچنے لگے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...