منگلورو میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک 26سالہ نوجوان ہلاک۔ دوسرا شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th October 2019, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو25/اکتوبر (ایس او نیوز)تھوکٹو کے علاقے میں کام کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک 26سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جب کہ ا س کے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

 اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت  ولسن فرنانڈیز کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اپنے بھائی نیلسن فرنانڈیز کے ساتھ مل کر  ’نیلسن آٹو الیکٹرک ورکس‘ کے نام سے ایک دکان چلایا کرتاتھا۔ آج صبح اپنی دکان کے الیکٹرک بورڈ کودرست کرنے کے لئے ولسن ایک او رملازم کے ساتھ دکان کی چھت پر چڑھا تھا۔ اس دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے وہ دونوں زمین پر گر گئے۔فوری طور پر دونوں کو اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، مگر ولسن نے دوران سفر ہی راستے میں دم توڑ دیا۔ اس کے دوسرے ساتھی کے سر میں چوٹ آئی ہے اور فی الحال سنگین حالت میں زیر علاج ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...