کرناٹک میں بھی کروناوائرس کی دستک ہبلی میں ایک شخص متاثر،ریاست میں دہشت، محکمہ صحت چوکنا

Source: S.O. News Service | Published on 4th February 2020, 10:59 AM | ریاستی خبریں |

ہبلی،4/فروری(ایس او  نیوز) دنیا بھر میں دہشت کا سبب بنے کرونا وائرس نے اب ریاست کرناٹک میں بھی دستک دے دی ہے۔ پڑوسی ریاست کیرلا میں تین لوگوں میں کرونا وائرس کی علامتوں کی تصدیق کے بعد اب کرناٹک کے شمالی شہر ہبلی میں چین سے پہنچے ایک مقامی شخص میں ان وائرس کے ہونے کی نشاندہی کے ساتھ ریاست میں اس مرض کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اس مریض کی شاخت ہبلی کے کیشو پور کے ساکن سندیپ (39)کی حیثیت سے کی گئی ہے اور اس میں کرونا وائرس کی نشاندہی کے بعد وہاں کے کمس اسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ سندیپ کے خون کے نمونے جانچ کے لئے بنگلور و کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرالوجی لیاب روانہ کئے گئے ہیں۔کرونا وائرس سے بری طرح متاثر چین کے ووہان شہر میں سندیپ ایک سافٹ ویر کمپنی میں ملاز م ہے اور وہاں اس وائرس کے وبائی شکل اختیار کرلینے کے بعد وہ ہندوستان واپس آگیا۔ 18جنوری کو وہ ممبئی پہنچا اور وہاں سے ہبلی لوٹا۔ تقریباً دو ہفتے بعد اس میں ان خطر ناک وائرس کے ہونے کی علامتیں ظاہر ہوئی ہیں۔ تاہم کمس انتظامیہ اس سلسلہ میں بنگلور و سے ملنے والی لیاب رپورٹ کا انتظار کر رہا ہے۔سندیپ نے شدید سردرد، سردی اورتیز بخار کی شکایت کرتے ہوئے اسپتال سے رجوع کیاتھا۔ اس کی ابتدائی جانچ کے بعد جب معاملہ سمجھ میں نہیں آیا تو خون کے نمونے بنگلورو کے لیاب روانہ کئے گئے۔

اس سے قبل ر یاست میں اب تک کرونا وائرس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے- اس کے باوجود بھی ریاست میں سخت احتیاط برتنے کے لئے احکامات صادر کئے جا چکے ہیں۔ یہ بات ریاستی وزیر صحت بی سری راملو نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے انہوں نے کہا کہ ریاست میں داخل ہوئے 44ایسے افراد کی طبی جانچ کی گئی ہے جو بیرون ممالک سے بنگلورو پہنچے اور ان میں ایسی علامتیں دیکھی گئیں اس لئے ان لوگوں کی طبی جانچ کے بعد یہ پایا گیا کہ 29افراد میں کرونا وائرس کی علامتیں موجود نہیں ہیں۔ باقی تمام کو مزید جانچ کے لئے روک لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ریاست بھر میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ تما م ضلع اسپتالوں میں مخصوص وارڈ قائم کئے گئے ہیں جو 10 بستروں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اگر کرونا وائر س کا کوئی معاملہ سامنے آتا ہے تو متاثرہ مریض کے علاج کے لئے حکومت ضرورت پڑنے پر بیرون ممالک سے دوا منگوانے کے لئے بھی تیار ہے - انہوں نے کہا کہ ایرپورٹ پر چین سے آنے والے مسافروں پر دوا چھڑک کر ان کو داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔ ریاست کے سرحدی اضلاع میں اس طرح کے مشتوہ مریضوں کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کے لئے ناکہ بندی کی جارہی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔