اناؤ معاملہ میں پولیس کا انکشاف ’دلت لڑکیوں کو یکطرفہ محبت کی وجہ سے قتل کیا گیا‘

Source: S.O. News Service | Published on 20th February 2021, 1:45 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اناؤ، 20؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) تین دلت لڑکیوں کو زہر دینے اور ان میں سے دو کی موت کے معاملہ کا پولیس نے جمعہ کے روز انکشاف کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں لڑکیوں کو جراثیم کش ملا پانی پلایا گیا تھا، جس کی وجہ سے دو کی موت ہو گئی اور ایک کا علاج اسپتال میں ہو رہا ہے۔ کلیدی ملزم کا نام ونے عرف لمبو ہے جبکہ دوسرا ملزم ونے کا دوست ہے اور نابالغ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ونے ایک لڑکی سے یکطرفہ محبت کرتا تھا لیکن لڑکی نے اسے ٹھکرا دیا تھا۔

لکھنؤ رینج کی آئی جی لکشمی سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ’’ونے نام کے شخص اور اس کے ساتھی (نابالغ) کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پوچھ تاچھ میں ونے نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے وقت سے 3 بچیوں میں سے ایک کے ساتھ اس کی اچھی دوستی ہو گئی، اسے اس بچی سے محبت ہو گئی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ’’بچی نے فون نمبر دینے سے انکار کیا اور محبت کو بھی ٹھکرا دیا۔ ونے نے زراعت میں استعمال ہونے والے جراثیم کش کو پانی کی بوتل میں ملا کر رکھا تھا۔ ونے نے پانی اس لڑکی کو دیا لیکن باقی لڑکیوں نے بھی پانی پی لیا اور بیہوش ہو گئیں۔‘‘

پولیس کے مطابق ملزم ونے نے بتایا کہ وہ جس لڑکی سے محبت کرتا تھا وہ اسپتال میں داخل ہے۔ اس نے واقعہ والے دن دیگر دونوں لڑکیوں سے نکمین بھی منگائی تھی۔ ملزم نے ایک ہی لڑکی کو جراثیم کش ملا ہوا پانی پینے کو دیا تھا۔ لیکن اس کی بوتل سے باقی دونوں لڑکیوں نے بھی پانی پی لیا۔ تھوڑی دیر کے بعد تمام لڑکیوں کے منہ سے جھاگ نکلنے لگا۔ یہ دیکھ کر دونوں ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گیے۔

پولیس نے بتایا کہ فارینسک ٹیم کو جائے وقوعہ سے جراثیم کش کی بوتل، خالی پانی کی بوتل، نمکین کے خالی پیکیٹ اور سگریٹ کے ٹکڑے برآمد ہویے ہیں۔ وہیں اناؤ کے ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی نے مہلوک لڑکیوں کے کنبہ کو امداد کے طور پر پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ زخمی لڑکی کو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی زخمی لڑکی کا علاج وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ سے مفت کرانے کی بات کہی۔

کیا ہے معاملہ؟ اناؤ کے تھانہ اشوہا علاقہ کے تحت آنے والے گاؤں پاٹھک پور کے ماجرا ببراہا میں بدھ کے روز سہ پہر تین بجے پھوپھی اور بھیتیجی مویشیوں کے لئے سبز چارہ لینے کھیت میں گئی تھیں لیکن وہ دیر شام تک گھر نہیں لوٹیں۔ شام کے وقت اہل خانہ لڑکیوں کو تلاش کرنے نکلے۔ کنبہ کے افراد کے مطابق یہ تینوں لڑکیاں کپڑے سے بندھی ہوئی ملی۔ تینوں کے منہ سے جھاگ نکل رہے تھے، جب انہیں اسپتال لے جایا گیا تو دو کی موت ہو گئی، جبکہ تیسرے کی حالت تشویشناک ہے۔

کانپور کے ریجنسی اسپتال میں داخل مریضہ کے بارے میں جمعہ کی صبح میڈیکل بلیٹن جاری کیا گیا تھا۔ اسپتال کے پی آر او پرمجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم میں ابھی تک کوئی حرکت نہیں ہوئی تھی ، لیکن اب ہم جو علاج کروا رہے ہیں اس کا مثبت اثر پڑ رہا ہے۔ وہ ہاتھ پاؤں ہل رہی ہے۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ ہم آہستہ آہستہ لڑکی کو وینٹیلیٹر سپورٹ سے ہٹانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ جواب 24 گھنٹوں میں سامنے آجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔