ہبلی؍دھارواڑ (ایس اونیوز) کورونا وائرس کی مہاماری میں جڑواں شہر ہبلی ۔ دھارواڑ کے دپٹی کمشنر کے ذریعے ایک اور جانکاری منظر عام پر آگئی کہ دھارواڑ کے علاقہ نولور میں ایک 26 سالہ نوجوان کورونا پوزیٹیو پا یا گیا ہے جس کی 673۔Pکے حیثیت سے نشان دہی کی گئی ہے۔جانکاری میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس شخص نے لاک ڈاؤن کے دوران ممبئی کا سفر کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر کورونا کا انفکشن ہوگیا، نولور کے پٹھان گلی کا رہنے والا یہ شخص زکام کھانسی اور بخار کے اثرات سے جونچ رہا تھا۔
واضح رہے کہ دھارواڑ ضلع میں اب تک 11 پوزیٹیو معاملات ہوچکے یں جن میں سے 6؍ افراد کورونا وائرس سے نیگیٹیو رپورٹ حاصل کر کے اپنے آپ کو صحت یاب محسوس کررہے ہیں۔اس سے قبل ہبلی کے سرکاری اسپتال کیمس میں زیر علاج بقیہ 6 مریضوں میں سے کل رات 2 اور مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
ہبلی کے ملاں باڑہ علاقہ سے P-233۔ (5 سالہ لڑکا) اور P-236۔ (37 سالہ لڑ کے والد ) کو 24 گھنٹوں کے درمیان دو مرتبہ گلے سے لئے گئے نمونے کی کورونا جانچ کی گئی جس میں وہ دو دنوں ہی نیگیٹیو پائے گئے ہیں اس کے بعد ایکسرے کے ذریعے اندرون کی بھی جانچ کی گئی تا کہ کوئی انفکشن تو موجود نہیں۔ ڈاکٹروں کا عملہ نے تسلی ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا۔
واضح رہے کہ اب تک دھارواڑ ضلع میں کل 6 ؍ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اسپتال میں مزید 4 ؍ افراد زیر علاج تھے تاہم کل کا نولور کا معاملہ سامنے آنے سے پوزیٹیو مریضوں کی تعداد میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے اس کے علاوہ باگل کوٹ ضلع کے بادامی تعلقہ کی ایک خاتون بھی کیمس سوپر اسپیشالیٹی اسپتال میں زیر علاج ہے جو کہ 5 ماہ کی حاملہ خاتون بتائی جارہی ہیں۔
جانکاری کے مطابق یہ خاتون رون تعلقہ کے کرشنا پور دیہات اپنے والدین کے یہاں آئی ہوئی تھی۔ 23 سالہ خاتون بخار کی وجہ سے رون تعلقہ کے ایک خانگی اسپتال میں چیک اپ کروا کر آئی تھی وہاں کے ڈاکٹرس نے ڈینگو کے اثرات پائے جانے کا خدشہ دیتے ہوئے اسے ہبلی کے سرکاری اسپتال کیمس میں روانہ کر دیا۔ کورونا کے اثرات کی وجہ سے ڈاکٹر نے حلق سے نمونے لے کر جانچ کے لئے بھیجا دیا تھا تو رپورٹ کے مطابق اس خاتون کو بھی کورونا پوزیٹیو پایا گیا۔