سبرامنیا میں درخت کاٹنے وقت حادثاتی طور پر گلے میں پھندا پڑنے سے ایک شخص ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 14th February 2020, 12:36 AM | ساحلی خبریں |

سبرامنیا13/فروری (ایس او نیوز) کوُکّے سبرامنیا میں ایک المناک حادثہ پیش آیاجس میں درخت کاٹنے کے لئے اوپر چڑھے ہوئے شخص کی گردن حادثاتی طور پر اسی رسّی کے پھندے میں پھنس گئی جو وہ اپنے ہاتھ میں پکڑ ہواتھا۔

گلے میں پھنداپڑتے ہی سنیل ارمپاڈی نامی شخص کی لاش درخت کی شاخ پر جھولنے لگی۔بتایا جاتا ہے کہ سنیل ایک بہت بڑے درخت کی موٹی موٹی شاخیں کاٹنے کے لئے اس پر چڑھا ہواتھا۔جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی سبرامنیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو درخت سے نیچے اتار لیا۔حادثاتی موت کا کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...