کرناٹک میں مزید 69 ؍ افراد میں کورونا ، ریاست میں مریضوں کی تعداد 1056 تک پہنچی ، 36 ؍ اموات

Source: S.O. News Service | Published on 16th May 2020, 11:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 16؍ مئی (ایس او نیوز) کرناٹک میں گزشتہ 24 ؍ گھنٹوں کے اندر اچانک کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کل 69 نئے مریض ریاست میں سامنے آئے ہیں، اور مزید ایک مریض کی موت سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی ۔ جس کے لئے بیرونی ممالک سے طیاروں کے ذریعہ اور ملک کے مختلف مقامات سے ٹرینوں کے ذریعہ مختلف شہروں سے کرناٹک والوں کی آمد ذمہ دار مانا جارہا ہے۔

جمعہ کے دن سب سے زیادہ جنوبی کینرا میں 15 نئے معاملات آئے ہیں۔ بنگلورو میں 13 ، منڈیا میں 13 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔البتہ بیلگاوی ، داونگیرے ، میسورو ، اتر کنڑا، چکبالاپور، دھارواڑ، بیلاری، گدگ، ٹمکورو، بنگلورو دیہی، ہاویری ، یادگیر اور کورگ میں کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔ بنگلورو شہر میں سبے زیادہ 202 مریض تھے۔ 101 صحت یاب ہوئے اور 7 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ جو سب سے زیادہ کورونا سے میسورو ، منڈیا، اتر کنڑا ، دھاروڑ، بیلاری، ہاسن، شیموگہ ، چترادرگہ، اُڈپی، بنگلورو دیہی، کولار، ہاویری، یادگیر اور کورگ میں اب تک کوئی اموات نہیں ۔

یکم مئی کو ریاست میں جمعہ 565 مریض تھے ، اور 21 اموات ہوئی تھیں، اور 229 مریض صحت یاب ہو کر گھر گئے ہیں۔ یکم مئی کو ریاست کے صرف 21 اضلاع متاثر ہوئے تھے۔ 10 مئی کو کرناٹک میں کورون مریضوں کی تعداد صرف 794 تھی، جن میں 336 صحت یاب ہوئے تھے اور 30 اموات ہوئی تھیں۔ بنگلورو شہرمیں مریضوں  کی تعداد 175 میںوباء نہیں پھیلی تھی ، یکم مئی تک صرف 9 ؍ اضلاع میں کورونا سے 21 اموات ہوئی تھیں، جبکہ 10؍مئی  کو 11؍اضلاع میں جملہ 30؍اموات ہوئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔