اترکنڑا میں بھی بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملات؛ آج ہوناور کے ایک شخص کی رپورٹ آئی پوزیٹو؛ اس کے ساتھی بھٹکل میں ہیں کورنٹائن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th May 2020, 8:53 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25/ مئی (ایس او نیوز)  مہاراشٹرا سے کرناٹک میں داخل ہونے والوں میں جس طرح ریاست میں کورونا کے معاملات میں تیز رفتاری کے ساتھ  اضافہ ہورہا ہے اُسی طرح ممبئی سے ضلع اُترکنڑا میں داخل ہونے والوں میں بھی ہرروز کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ کل اتوار کو ضلع کے یلاپور میں  میاں اور بیوی دونوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی، آج ہوناور کے ایک پچاس سالہ شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہوناور شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کے بعد بھٹکل میں اُس کے ساتھی جنہیں  انجمن کورنٹائن سینٹر میں  رکھا گیا تھا اُن  میں  بھی بعض لوگ کورونا سے متاثر  ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھٹکل انجمن کورنٹائن سینٹر میں ہیں 19لوگ:   ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ  20 مئی کو  ممبئی سے 20 لوگ بھٹکل پہنچے تھے جس میں 15 لوگ  بذریعہ بس بھٹکل اور دیگر پانچ لوگ تویرا کار پر  آئے تھے، انہیں سیدھے بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا تھااور ان کے تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کرنے کے بعد تماموں کو انجمن کورنٹائن سینٹر میں الگ تھلگ رکھا گیا تھا۔ پتہ چلا ہے کہ  اِن 20 لوگوں میں ایک شخص کا تعلق ہوناور سے جبکہ بعض لوگ کائیکنی اور بعض لوگ منڈلی سمیت دیگر لوگ بھٹکل ٹاون کے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سیمپل جانچ کے لئے روانہ کرنے کے دو دن بعد ہوناور سے تعلق رکھنے والے شخص کو بخار ہو گیا تھا جس  کی وجہ سے  اُسے دو روز پہلے  ہوناور سرکاری اسپتال   شفٹ کیا گیا تھا، پتہ چلا ہے کہ اُسی شخص کی رپورٹ آج کورونا پوزیٹو آئی ہے۔ اس بات کی بھی خبر ملی ہے کہ  20 میں سے  11 لوگوں کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے، البتہ دیگر آٹھ لوگوں کی رپورٹ موصول ہونی باقی ہے۔ 

پتہ چلا ہے کہ دو تین دن پہلے ہوناور والا شخص جب بھٹکل انجمن کورنٹائن سینٹر میں تھا تو وہ  پیر پھسلنے سے نیچے گرگیا تھا، جس کے بعد کورنٹائن میں موجود تین لوگوں نے اس کو اُٹھاکر پلنگ میں سلایا تھا،  اس بنا پر ہوناور والے  شخص کی رپورٹ پوزیٹو آنے کے بعد کورنٹائن میں موجود دیگر لوگوں  کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹو آنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ جن کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے، پرائمری رابطہ ہونے کی بنا پر   پھر ایک بار اُن کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے جاسکتے ہیں۔

یلاپور میں  بائک پرسوار ہوکر آئے  تھے میاں بیوی:   کل اتوارجن میاں بیوی کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے، اُن کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ وہ دونوں  بائک پر سوار ہوکر  ممبئی سے یلاپور پہنچے تھے۔ دونوں کی رپورٹ کوروناپوزیٹو آنے کے  ساتھ ہی یلاپور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوگئی ہے۔اسی طرح آج ہوناور میں مزید ایک کیس کورونا پوزیٹو آنے پر ہوناور میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر  آٹھ ہوگئی ہے۔

کورونا کے تازہ معاملات سامنے آنے کے بعد ضلع اُترکنڑا میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 67  ہوگئی ہے جس میں سے اب تک 31 لوگ صحت یاب  ہوکر  اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...