مہاراشڑا سے آنے والے ایک اور شخص کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹو؛ مہاراشٹرا سے گوا ہوتے ہوئے دوستوں کے ساتھ پہنچا تھا کاروار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th May 2020, 6:31 PM | ساحلی خبریں |

کاروار18/مئی (ایس او نیوز) مہاراشٹرا سے کاروار پہنچنے والے ایک 37 شخص کی رپورٹ آج پیر شام کورونا پوزیٹو آنے کی اطلاع ملی ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ یہ شخص اپنے دوستوں کےساتھ  مہاراشٹرا سے بذریعہ بوٹ  گوا گیا تھا، پھر وہاں سے اپنے 12 ساتھیوں کے ساتھ  کاروار کے ماجالی سرحد کے ذریعے اُترکنڑا میں  داخل ہوا تھا۔ چونکہ دوسری ریاست سے ضلع میں داخل ہونے والوں کو کورنٹائن کیا جاتا ہے اس بنا پر یہ شخص بھی ہوم کورنٹائن میں تھا بتایا گیا ہے کہ یہ شخص 14مئی کو کاروار میں داخل ہوا تھا اور اسے اُسی دن کورنٹائن کرنے کے ساتھ اس کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے، آج اس کی رپورٹ  پوزیٹو موصول ہوئی ہے۔

کاروار کے اس شخص کی رپورٹ پوزیٹو آنے پر اب اس کے مہاراشٹرا اور گوا سے آئے ہوئے دوستوں  کے سیمپل بھی پھر ایک بار جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں ۔ 

خیال رہے کہ کاروار کے اس تازہ معاملے کے سامنے آنے کےساتھ ہی ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے معاملات بڑھ کر 49 ہوگئے ہیں جس میں سے اب تک 11 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...