ایک شخص کے تکبر نے خود تشہیر کے لیے صدر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح سے محروم کر دیا: کانگرس

Source: S.O. News Service | Published on 26th May 2023, 12:45 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس نے جمعرات کو ایک بار پھر نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا۔ کانگریس نے کہا کہ یہ خود کی تشہیر کے لئے ایک فرد کا تکبر ہے جس نے صدر دروپدی مرمو کو 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے آئینی اختیار سے محروم کر دیا۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا ’’صدر دروپدی مرمو نے کل رانچی میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ یہ ایک آدمی کا تکبر اور خود کی تشہیر کرنے کی خواہش ہے جس نے 28 مئی کو نئی دہلی میں پہلی قبائلی خاتون صدر کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے سے محروم کر دیا۔ اشوک دی گریٹ، اکبر دی گریٹ، مودی انیگوریٹ!‘‘

کانگریس کا تازہ حملہ 19 ہم خیال جماعتوں کے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ وائی ​​ایس آر سی پی اور بی جے ڈی نے بدھ کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کر دیا تھا۔ اس سے پہلے آر جے ڈی، عآپ، ترنمول کانگریس، جے ڈی (یو) اور سی پی آئی (ایم) بھی بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں اپوزیشن جماعتوں نے کہا ’’نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر صدر دروپدی مرمو کو مکمل طور پر نظرانداز کرنا نہ صرف ان کی توہین ہے بلکہ جمہوریت پر بھی براہ راست حملہ ہے۔ جب جمہوریت کی روح پارلیمنٹ سے نکال دی گئی ہو تو ہمیں نئی ​​عمارت کی کوئی اہمیت نظر نہیں آتی۔ ہم پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے بائیکاٹ کے اپنے اجتماعی فیصلے کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

دہلی-این سی آر میں درجہ حرارت میں اضافہ، بارش کا امکان، راجستھان میں آرنج الرٹ

راجدھانی دہلی سمیت کئی علاقوں میں گزشتہ دو تین دنوں سے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ حالانکہ جمعہ 9 جون کو چلچلاتی دھوپ سے لوگوں کو راحت ملنے والی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 9 جون کو ہلکی بارش متوقع ہے لیکن اس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

فوج اراضی گھوٹالہ: کولکاتا کے گرفتار کاروباری امت اگروال اور دلیپ گھوش کی عدالت میں پیشی، بھیجا گیا سنٹرل جیل

رانچی کے مشہور فوج اراضی گھوٹالہ میں گرفتار کیے گئے کولکاتا کے دو بڑے کاروباریوں امت اگروال اور دلیپ گھوش کو آج سخت سیکورٹی کے درمیان رانچی واقع پی ایم ایل اے (پریونشن آف منی لانڈرنگ) کورٹ میں پیش کیا گیا۔

نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’غیر منقسم ہندوستان‘ کی تصویر پر ہنگامہ، پاکستان-نیپال کے اعتراض پر جئے شنکر نے دیا جواب

مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے جمعرات کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’غیر منقسم ہندوستان‘ کے نقشہ کو لے کر اٹھے ہنگامہ کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی ایشو نہیں ہے اور نیپال جیسے دوست ممالک نے ہندوستان کی وضاحت کو سمجھ لیا ہے، لیکن پاکستان جیسا ملک اسے سمجھنے کی صلاحیت نہیں ...

سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس پر عآپ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا پہنچے عدالت، مل گئی فوری راحت

عام آدمی پارٹی (عآپ) رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا جس سرکاری بنگلہ میں رہ رہے ہیں، اسے خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے خلاف راگھو چڈھا نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

کیوں بکھرتا جا رہا این ڈی اے کا کنبہ؟ 4 سال میں 8 پارٹیوں نے چھوڑ دیا ساتھ، 2 پارٹیوں کے تیور تلخ

این ڈی اے میں شامل پارٹیاں اے آئی اے ڈی ایم کے (تمل ناڈو) اور جے جے پی (ہریانہ) کے رشتے ان دنوں بی جے پی سے بہت اچھے نہیں ہیں۔ دونوں ہی پارٹیوں نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے اور سیاسی گلیاروں میں باتیں گشت کر رہی ہیں کہ جلد ہی دونوں کی راہیں بی جے پی سے جدا ...

اڈیشہ ٹرین حادثہ: مردہ گھر بنائے گئے اسکول میں اب بچوں کو بھیجنے کے لیے تیار نہیں والدین

اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں گزشتہ ہفتہ ہوئے دردناک ٹرین حادثہ میں 288 لوگوں کی اپنی جان گنوا دی تھی۔ حادثہ کے بعد ریسکیو آپریشن چلایا گیا تھا اور بچاؤ ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا تھا جبکہ مہلوکین کی لاشوں کو پاس کے ہی ایک اسکول میں رکھا تھا۔