امریکہ:  لائیوز بلیک میٹر  مظاہرہ میں فائرنگ، ایک  ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2020, 5:03 PM | عالمی خبریں |

 نیویارک،29/جون (آئی این ایس انڈیا) امریکہ کی ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل میں سیاہ فام خاتون کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے مظاہرے میں فائرنگ ہوئی ہے۔ پولیس نے فائرنگ سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے  ایسوسی ایٹڈ پریس' کی رپورٹ کے مطابق لوئی ویل میں مظاہرین سیاہ فام خاتون بریونا ٹیلر کی تین ماہ قبل ان کے گھر کے اندر پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔لوئی ویل میٹرو پولیس کا کہنا تھا کہ جیفرسن اسکوائر پارک میں رات کے نو بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس نے ایک آدمی کے موقع پر ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ بعد ازاں پولیس کو قریب ہی ایک اور شخص کو زخمی کیے جانے کی بھی اطلاع ملی جس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام نے مذکورہ شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں نظر آ رہا ہے کہ ایک شخص فائرنگ کر رہا ہے جب کہ پارک میں موجود مظاہرین چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ویڈیو میں یہ بھی نظر آتا ہے کہ کم از کم ایک شخص زمین پر پڑا ہوا ہے جس کے جسم سے خون بہہ رہا ہے۔واقعے کے بعد انتظامیہ نے پارک کو خالی کرا لیا۔ دوسری جانب پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ واقعے سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات جمع کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ اس واقعے میں ملوث افراد کی نشان دہی ہو سکے۔

پولیس نے کسی بھی گرفتاری، ممکنہ ملزمان یا نشانہ بننے والوں کی معلومات جاری نہیں کیں۔ نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی عمریں کیا ہیں۔ جس پارک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے یہ پارک کئی ہفتوں سے احتجاج کا مرکز بنا ہوا تھا۔

یہاں پر مظاہرین پولیس کی تحویل میں 25 مئی کو مینی ایپلس میں 46 سالہ سیاہ فام جارج فلائیڈ اور اس سے قبل 13 مارچ کو 26 سالہ سیاہ فام خاتون بریونا ٹیلر کی گھر کے اندر پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ہفتے کی شب پیش آنے والا فائرنگ کا واقعہ اس احتجاج میں ایک ماہ کے دوران فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔

قبل ازیں 28 مئی کو فائرنگ سے سات افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد ہلاک ہونے والی خاتون بریونا ٹیلر کی ماں کا بیان بھی سامنے آیا تھا کہ لوگ ایک دوسرے کو نقصان پہنچائے بغیر احتجاج کا حصہ بنیں۔

رواں سال 13 مارچ کو ریاست کینٹکی میں مبینہ طور منشیات رکھنے کے شبہے میں پولیس اہلکار 26 سالہ سیاہ فام خاتون بریونا ٹیلر کے گھر میں داخل ہوئی تھی۔پولیس کے بقول خاتون کے دوست نے پولیس پر فائرنگ کی جب کہ جوابی فائرنگ میں بریونا ٹیلر ہلاک ہوئیں۔ بریونا ٹیلر کو آٹھ گولیاں لگی تھیں۔

بعد ازاں ان کے اپارٹمنٹ سے کسی بھی قسم کی منشیات برآمد نہیں ہوئی تھی۔ بریونا ٹیلر کی ہلاکت پر سیاہ فام حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے اسے نسلی تعصب کا شاخسانہ قرار دیا تھا اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبات کے لیے احتجاج شروع کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...