دبئی سے مینگلور اُتری فلائٹ کے 20 لوگوں کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹو؛ کاروار کا ایک شخص بھی شامل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th May 2020, 4:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15/مئی (ایس او نیوز)  مئی 12 کو  رات دس بجے دبئی سے مینگلور لینڈ کرنے والی فلائٹ پر سوار 176 مسافروں میں سے 20 مسافروں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے جس میں ایک شخص کا تعلق کاروار سے بھی ہے۔ جو مینگلور کے ایک ہوٹل میں اپنی فیملی کے ساتھ کورنٹائن میں ہے۔ اسی فلائٹ پر آئے ہوئے اُڈپی کے  بھی پانچ لوگوں میں کورونا کے اثرات پائے گئے ہیں جبکہ ضلع جنوبی کینرا سے  تعلق رکھنے والے 14 لوگوں کی بھی رپورٹس پوزیٹو آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مینگلور ائرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد فلائٹ پر آئے ہوئے مسافروں کو اُن کی پسند کے ہوٹلوں میں کورنٹائن کرنے کا بندوبست کیا گیا تھا جس میں زیادہ تر لوگوں نے مینگلور کے ہوٹلوں میں ہی کورنٹائن میں رہنے کو  ترجیح دی،  کچھ لوگ اُڈپی اور بعض لوگ کمٹہ وغیرہ ہوٹلوں میں کورنٹائن ہونا پسند کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ہوٹلوں میں پہنچنے کےبعد  تمام کورنٹائن 176 مسافروں کے تھوک کے سیمپل حاصل کئے گئے تھے اور جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے جس کی رپورٹ  آج موصول ہوئی ہے اور اُس میں سے 20 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔

کاروار کا ایک شخص بھی شامل:   دکشن کنڑا میں رہنے والے جملہ 16 کی رپورٹکورونا پوزیٹو آئی ہے جس میں 14 لوگ دکشن کنڑا کی ہی ہیں، جبکہ  ایک شخص کا تعلق ضلع اُترکنڑا کے کاروار سے ہے جو اپنی اہلیہ اور بچی کے ساتھ مینگلور ائرپورٹ پر اُترا تھا اور مینگلور کے ایک ہوٹل میں ہی کورنٹائن  ہوگیا تھا،اب اُس ایک شخص کی رپورٹ پوزیٹو آنے کے بعد اس کی حاملہ اہلیہ اور بچی کے تھوک کے سیمپل پھر سے حاصل کرکے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں۔

گرین زون اُڈپی کو لگا جھٹکا؛ پانچ لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو: دبئی سے  مینگلور لینڈ کرنے والی ائیر انڈیا ایکسپریس فلائٹ پر 49 مسافر ضلع اُڈپی سے تھے جس میں سے پانچ لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے پر اُڈپی انتظامیہ کو جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ اُڈپی میں کورونا کے معاملے نہ ہونے کی وجہ سے وہ اب تک گرین زون میں تھا، مگر اب ایک ساتھ پانچ کیس کورونا کے آئے ہیں۔

ضلع کے ڈپٹی کمشنر جی جگدیشا کا بیان:  ضلع اُڈپی کے ڈپٹی کمشنر جی جگدیشا نے بتایا کہ اُڈپی پہنچتے ہی تمام 49 مسافروں کے تھوک کے سیمپل  جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے اور تماموں کو ہوٹلوں میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اُن میں سے پانچ لوگوں کی رپورٹ اب کورونا پوزیٹو آئی ہے جس میں تین مرد اور دو خواتین ہیں۔ ڈی سی نے بتایا کہ  تازہ معاملہ سامنے آتے ہی فوری طور پر محکمہ ہیلتھ کے آفسران کے ساتھ ہم نے میٹنگ منعقد کی اور تمام چھ لوگوں کو کوویڈ کے مریضوں کے لئے قائم  خصوصی ٹی ایم اے پائی اسپتال میں شفٹ کرنے کے تعلق سے کاروائی شروع کی۔ تمام چھ لوگوں کا اب  اسپتال میں  علاج ہوگا، اسی طرح جو دیگر لوگ  بھی کورنٹائن میں ہیں، اُن کی بھی ہم روزانہ  ہیلتھ آفسران کی طرف سے جانچ کرتے رہیں گے اور اُن کی صحت پر ہماری نگاہ بنی رہے گی۔

دکشن کنڑا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر پہنچی 44:  آج جمعہ صبح بارہ بجے ملنے والی  رپورٹ کے مطابق دکشن کنڑا میں 16 کورونا کے معاملے سامنے آئے، جس کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہوگئی ہے۔  بتایا گیا ہے کہ ان میں سے اب تک 10 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے رخصت ہوچکے ہیں، پانچ لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ  29 لوگ مینگلور کے وینلاک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...