بھٹکل میں پوکسو ایکٹ کے تحت نوجوان گرفتار؛ لاپتہ لڑکی کو ڈھونڈ نکالتے ہوئے بنگلور سے واپس لانے میں پولس ہوئی تھی کامیاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2021, 11:21 AM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل 13/اپریل (ایس او نیوز) اسکول کی ایک  طالبہ کو بہلا پھسلا کر اُسے بنگلور بھگا کر لے جانے اور اس کے ساتھ  جسمانی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں  پولس نے  ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت  تعلقہ کے چتراپور کے رہنے والے اکشے منجوناتھ نائک (۲۳) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

تین چار روز قبل ایک  لڑکی جوگھر سے اسکول کےلئے نکلی تھی، اچانک لاپتہ ہوگئی تھی، گھر والوں نے بھٹکل  مضافاتی پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کرایا تھا، پولس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر لڑکی کو  بنگلور سے ڈھونڈ نکالا اور  اُسے واپس بھٹکل لے آنے میں کامیاب ہوگئی،  البتہ ملزم فرار ہوگیا تھا، مگر تازہ اطلاع کے مطابق پولس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم ہونے کی مصدقہ  رپورٹ ملنے کی بعد  پولس نے ملزم کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔

معاملے کو لے کر بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ کے سب انسپکٹر مزید جانچ کررہےہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔