کنداپور 20 ستمبر (ایس او نیوز) یہاں سے قریب ناوندہ نیشنل ہائی وے پر کار اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک سوار جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ناوندہ کے رہنے والے این سی اسماعیل (54) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
حادثہ اتوار صبح پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹکر لگتے ہی اسماعیل صاحب شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری کنداپور اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی، مگر راستے میں ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔
بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔