بھٹکل کے قریب کاسرکوڈ میں سڑک حادثہ؛ کار سے باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہوا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th July 2019, 7:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29/جولائی (ایس او نیوز) یہاں سے قریب 30 کلو میٹر دور ہوناور تعلقہ کے کاسرکوڈ نیشنل ہائی وے  پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں   ایک شخص اسپتال لے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا جس کی شناخت  کاسرکوڈ کے رہنے والے ہنومنتا چندرو گوڈا (47) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

منکی کے سماجی کارکن ذاکر کٹنگری  نے بتایا کہ حادثہ  آج پیر صبح قریب 12 بجے اُس وقت پیش آیا جب  ہنومنتا  ہوسپٹن کراس کے قریب نیشنل ہائی وے پر  اپنی کار کو پارک کرکے قریبی دکان سے پوجا کرنے کی کچھ چیزیں خرید رہا تھا کہ اچانک ایک لاری کسی سواری کو اوورٹیک کرنے کے زعم میں  ہنومنتا پر چڑھ گئی۔ ہنو منتا کو فوری طور پر شدید زخمی حالت میں  اسپتال لے جایا  جارہا تھا  مگر اُس نے راستے میں ہی   دم توڑ دیا۔

بتایا جارہا ہے کہ  ہنومنتا پوجا کرنے کی غرض سے  کار کو سڑک کنارے پارک کرکے متعلقہ دکان سے پوجا کی  چیزیں خرید رہا تھا، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

منکی سرکاری  اسپتال میں نعش کا پوسٹ مارٹم کرکے نعش کو اُس کے گھروالوں کے حوالے کیا گیا۔

منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی