رانچی میں اے پی سی آر کے ذریعہ یک روزہ قانونی بیداری ورکشاپ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 11:01 AM | ملکی خبریں |

رانچی،24؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹ نامی تنظیم کے ذریعہ رانچی کے بڑگائیں نامی علاقہ میں واقع المنار کیمپس میں یک روزہ قانونی بیداری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں اے پی سی آر کے نیشنل کو آرڈینیٹر ایڈوکیٹ شعیب انامدار نے ہندستانی عدالتی عمل پر باتیں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندستانی عدالتی عمل کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی کے بھی ساتھ کسی بھی طرح کی ناانصافی نہ ہو۔ انہوں نے مجرموں کے خلاف عدالتی عمل کو بتایا کہ مجرمانہ عدالتی عمل کیسے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ججوں کی تعداد میں شدید کمی ہے۔

ایڈوکیٹ شعیب نے کہا کہ ایک لاکھ لوگوں میں 144 پولیس اہلکار ہی تعینات ہیں جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ عدالتی عمل کتنی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر عدالتی عمل کو سہل کرنی ہے تو ججو ں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا اور پولیس کی کمی کو بھی دور کیا جانا چاہئے ساتھ ہی پولیس ریفارم کو بھی وقت کی اہم ضرورت بتایا۔

جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ نسیم اختر نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ کرنا سبھی لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ اگر لوگ اپنے حق کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے فرائض پر عمل کرنا ہوگا۔ لوگ ایک دوسرے کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرتے تو انسانی حقوق کو تحفظ دینا آسان ہوجائیگا۔ ایڈوکیٹ خلیل انصاری نے دستور ہند پر اپنی باتیں رکھیں جس میں انہوں نے آئین کے مقاصد پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر آپ قانون کو پڑھنا و سمجھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے مقاصد کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے۔

سینئر صحافی و جے پی تحریک کار اشوک ورما نے جھارکھنڈ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر جھارکھنڈ میں ہو رہے فاقہ سے موت و غیر قانونی گرفتاریاں، ماب لنچنگ جیسے واردات پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ جھارکھنڈ میں مسلسل خوف کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے جسے روکنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ملک و ریاست میں انسانی حقوق کو محفوظ کیا جا سکے۔ اس ورکشاپ میں اے پی سی آر کے صدر ایڈوکیٹ رضاءاللہ نے کہا کہ آج انسانی حقوق پر تبادلہ خیال کرنا انتہائی ضروری ہے جسے سبھی لوگوں تک پہنچانا ہم سبھی لوگوں کا فرض ہے تاکہ لوگ اپنے حقوق کو جان سکیں اور تحفظ کر سکیں۔

بشکریہ: اُردو نیوز 18

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...