ہوناور پولیس نے کی غیر قانونی طور پرگائے لے جانے کی کوشش ناکام۔ گائے سمیت ٹرک ضبط۔ ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2019, 8:01 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور 21/ستمبر (ایس او نیوز) ایک بولیرو گاڑی میں غیر قانونی طور پر گائے لے جانے کی کوشش کرنے کا معاملہ نیشنل ہائی وے 206پر کولکوڈ کراس پر پیش آیا جہاں پولیس نے گائے سمیت گاڑی ضبط کرلی۔

پولیس کے بیان کے مطابق بولیرو گاڑی میں گائے لے جارہے دیانند گنپیا گوڈا کو بھی گرفتار کرلیا گیا کیونکہ اس نے کسی قسم کے اجازت نامے یا دستاویز کے بغیر گائے ٹرانسپورٹ کرنے کی کوشش کی تھی۔بولیرو گاڑی میں جانور لے جاتے وقت قانون کے مطابق چارہ اور پانی کا جو انتظام ہونا تھا، وہ بھی نہیں تھا۔ اس لئے ظالمانہ انداز میں گاڑی میں جانور لے جانے جرم میں ملزم پر کیس درج کیاگیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی گائے کی قیمت دس ہزار روپے ہے،جبکہ گاڑی کی مالیت کا اندازہ ایک لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ ہوناور پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی گنیش ایچ نائک نے معاملہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

 معلوم ہوا ہے کہ ہوناور تعلقہ میں غیر قانونی طور پر مویشی کو لے جانے کا کام لگاتار ہورہا ہے۔ اس سے پہلے بھی دیانند گنپیا گوڈا پر اسی طرح کا معاملہ درج کیا جاچکا ہے۔مگر گنپیا نے ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد عدالت سے اپنی گاڑی چھڑالینے کے بعد دوبارہ اسی کارروائی میں ملوث ہونے کا سامنے آیا ہے۔جس کی وجہ سے مقامی افراد گنپیا سے سخت بدظنی کامظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے پولیس سے مانگ کی ہے کہ اس ملزم کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...