کورونا وبا کے دوران ڈیڑھ ارب بچے تعلیم سے محروم

Source: S.O. News Service | Published on 10th September 2020, 11:36 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں آٹھ ہزار ارب ڈالر سے زیادہ کی مالی اعانت کے اعلان کے باوجود تقریباً ڈیڑھ ارب بچے اسکولی تعلیم سے محروم ہیں۔

کورونا وبا کے سبب بچوں پر منڈلانے والے عالمی بحران پر تبادلہ خیال کے لئے منعقد دو روزہ ’’لاریئٹس اینڈ لیڈرس فار چلڈرن‘‘ کانفرنس میں بدھ کو ’’کیئر شیئر فار چلڈرن۔ پروینٹنگ دی لاس آف اے جنریشن ٹو کووڈ۔ 19‘‘ رپورٹ جاری کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جی 20 ممالک نے مالی مدد کے طور پر 8200 کروڑ ارب (8.02) ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے لیکن اس میں سے اب تک صرف 0.13 فیصد یا 10 ارب ڈالر کووڈ 19 کی وبا کے برے اثرات سے لڑنے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

کورونا وبا کی وجہ سے اسکول بند ہونے سے دنیا میں تقریباً ایک ارب بچے تعلیم تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے ہیں۔ گھر میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے سبب 40 کروڑ سے زائد بچے تعلیم کے آن لائن پروگراموں کو استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔ اسکولوں کے بند ہونے کے باعث تقریباً 34 کروڑ 70 لاکھ بچے غذائی فوائد سے محروم ہیں۔ خاندانوں کے پاس کھانا نہ ہونے سے کم عمر بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ اس لئے اگلے چھ مہینوں میں 5 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ بچوں کےلئے غذائی قلت کا اندازہ ہے۔ ویکسینیشن کے منصوبوں میں رکاوٹ نے ایک سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں اس بیماری کے خطرے کو بڑھا دیا ہے۔

رپورٹ میں دنیا کے کروڑوں بچوں کے مستقبل کی حفاظت کے لئے ترقی یافتہ ممالک کی حکومتوں کے غیر مساوی معاشی پہلو کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے سبب گھریلو آمدنی میں زبردست کمی آنے سے غریب ترین خاندانوں کے بچوں کا اسکول جانا بند ہوا، جس سے وہ چائلڈ لیبر، غلامی، انسانی اسمگلنگ اور بچوں کی شادیوں پر مجبور ہونے ہیں۔ جہاں لاک ڈاؤن میں کمی آئی ہے، وہیں چائلڈ لیبر کو دوبارہ کام پر لایا جارہا ہے۔ ہندوستان میں بھی یہ خطرہ منڈلا رہا ہے۔

ہندوستان کے چار کروڑ سے زیادہ محںت کشوں کو 25 مارچ سے 31 مارچ کے درمیانی عرصہ میں سرکاری امداد نظام کی شدید بے حسی کا شکار ہونا پڑا۔ خواتین کے خلاف گھریلو تشدد سے متعلق شکایات میں بہت اضافہ ہوا۔ یہ رپورٹ ہندوستان سمیت غریب ممالک کے حالات بھی سامنے لاتی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’بحران سے پہلے گہری عالمی عدم مساوات، پیر پھیلاتی بیماریاں، لاک ڈاؤن کے سنگین معاشی نتائج، دنیا کے سب سے کمزور اور پسماندہ خاندانوں کے لئے بے روزگاری سے حفاظت کے جال کی عدم موجودگی، خوراک کی فراہمی اور قیمتوں پر اثر، اسکولوں میں غذائیت کے پروگرام بند کرنا اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد نے بچوں کے حقوق کو شدید نقصان پہنچایا ہے‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...