26جنوری کو ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ملک بھر میں ’’کسان یکجہتی مارچ ‘‘

Source: S.O. News Service | Published on 25th January 2021, 8:51 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،25؍جنوری(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی آئی) قومی جنر ل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ 26جنوری 2021کو ہونے والے کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں ایس ڈی پی آئی ملک بھر میں ’’کسان یکجہتی مارچ‘‘منعقد کرے گی۔

ایس ڈی پی آئی کا پرزور مطالبہ ہے کہ’’فارم ایکٹ ‘‘کو ختم کیا جانا چاہئے اور حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کو ’’کم از کم سپورٹ پرائز‘‘کے نظام کو یقینی بنائے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنر ل سکریٹری الیاس محمدتمبے نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں سے کسانوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج کے باوجود مرکزی بی جے پی حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو پورا کرنے میں ہچکچاتے ہوئے اپنے تکبرانہ موقف پر قائم ہے۔ کسانوں کے اتفاق رائے کو ختم کرنے کی نیت سے حکومت متعدد دورے کی بات چیت کے باوجود اپنی ضد پر اڑی ہے۔ یہ اس بات کا اشار ہ ہے کہ کس طرح بی جے پی کسانوں اور مزدوروں کو نظر انداز کررہی ہے۔

یوم جمہوریہ کے اس موقع پر ملک بھر میں کسانوں کا احتجاج اس کی علامت ہے کہ کسانوں، مزدوروں اور عام لوگوں کو آمرانہ اور بے رحم حکومت کے ذریعہ ملک میں جمہوریت کے ثمرات سے محروم رکھا گیا ہے اور یہ حکومت صرف اپنے قریبی سرمایہ داردوستوں کے مفاد ات کیلئے کام کرتی ہے۔ جب تک کسانوں کو انصاف اور ان کے حقوق نہیں دیئے جائیں گے تب تک ایس ڈی پی آئی جدوجہد سے وابستہ رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر: کورونا کے سبب ہنگولی میں 7 روزہ کرفیو نافذ

 مہاراشٹر اور ہنگولی ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیرمین روپیش جئے ونشی نے سات روزہ کرفیو نافذ کردیا ہے، جو پیر کی صبح سات بجے سے نافذ ہو گیا۔

یلاپور کی نندولی دیہات کی طالبہ کا اغواء کاری معاملہ : ماں کے خوف سےخود لڑکی نے  گھڑی تھی جھوٹی کہانی  

یلاپور تعلقہ نندولی دیہات میں دسویں میں زیر تعلیم طالبہ کے اغواءکاری معاملے کی  سچائی کا پتہ چلتے ہی جانچ میں جٹی پولس ٹیم حیرت میں پڑگئی ہے۔ لڑکی نے جھوٹی کہانی گھڑتے ہوئے خود اغواء ہونےکا ناٹک رچے جانے کی بات لڑکی نے پولس کے سامنے بیان کی ہے۔