کیا بھٹکل میں سرکل پر انڈرپاس، انفال سوپر مارکیٹ تک فلائی اوور اور تنگنگنڈی کراس تک سرویس روڈ تعمیر ہوگا؟

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2021, 11:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :24؍جنوری (ایس اؤ نیوز) بھٹکل   شمس الدین سرکل پر انڈر پاس ہوگا، جبکہ  انفال سوپر مارکٹ تک فلائی اوور کی تعمیر ہوگی اسی طرح  سرکل سے تینگنگونڈی کراس تک نیشنل ہائی وے کے دونوں طرف سروس روڈ ہوگا۔ اس بات کی جانکاری بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے دی ہے۔ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  یہ معلومات انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران سے حاصل کی ہے۔ نیشنل ہائی وے کی توسیع کے تعلق سے مزید جانکاری دیتے ہوئے سنیل نائک نے بتایا کہ  شرالی میں بھی شاہراہ کی توسیع 35 میٹر سے بڑھا کر 45میٹر کی گئی ہے۔ کائی کنی کے قریب انڈرپاس کی تعمیر کے متعلق پوچھےجانے پر انہوں نے بتایاکہ 100میٹر کی دوری پر انڈر پاس تعمیر کرنےکی پیش کش ڈی سی کو دی گئی ہے امید ہے کہ وہ منظور ہوجائے گی۔

سنیل نائک نے دعویٰ کیا کہ  بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ میں ترقیاتی  کام تیزی سےہورہےہیں، اسی کے ایک حصہ کے طورپر 25جنوری کو بھٹکل کے منی ودھان سبھا کا افتتاح ہورہاہے۔ منی ودھان سبھا کے افتتاح سے عوام کو الگ الگ دفاترکے چکر لگانے سے نجات حاصل ہوگی ۔ بھٹکل اے سی دفتر، تحصیلدار دفتر، پی ڈبلیو ڈی سمیت تمام  دفاتر ایک ہی عمارت میں موجود ہوں گے اور سبھی کام ایک ہی عمارت میں  انجام  دئے جائیں گے۔ آگے بتایا کہ  اسی عمارت  میں رکن اسمبلی کا دفتر بھی ہوگا جہاں عوام کی شکایتوں کی سماعت کرتےہوئے اس کو حل کرنےکی کوشش کی جائے گی۔ بھٹکل منی ودھان سبھا کے ساتھ ساتھ کافی انتظار کے بعد اندرا کینٹین کا بھی   افتتاح  ہوگا۔ پروگرام میں ضلع نگراں کار وزیر شیورام ہیبار، وزیر کوٹاشری نواس پجاری وغیرہ شریک ہونگے۔ اس موقع پر عوام اپنے مسائل بھی  ان کے روبرو پیش کرسکتے ہیں۔

رکن اسمبلی نے بتایاکہ پچھلے ڈھائی برسوں میں بھٹکل کی ترقی کے لئے انہوں نے  460کروڑروپئے منظور کروائے ہیں۔ تعلیم ، پینے کا پانی  اور سڑک کی تعمیر کو ترجیح دی ہے۔ 5کروڑروپیوں کی لاگت سے 12جگہوں پر پینےکے پانی کا منصوبہ نافذ کیاگیاہے۔ اسی طرح منکی میں بھی 156کروڑ روپیوں کی لاگت کا کام کابینہ کی منظوری کے آخری مراحل میں ہے۔ سنیل نائک نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہی  پہلی مرتبہ   کڈوین کٹا ڈیم سے کیچڑ نکالنے کا کام  کیا۔

بھٹکل میں 110کے وی  الیکٹری سٹی  کے تعلق سے سنیل نائک نے بتایا کہ اس کے قیام کو لے کر تاروں کی منتقلی کاکام جاری ہے، بہت جلد بھٹکلی عوام کا یہ خواب پورا ہوگا۔ بھٹکل میں ہائی ٹیک اسپتال کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ وزیرا علیٰ اور میڈیکل منسٹر کو پیش کش کی جاچکی ہے۔

پریس کانفرنس میں بھٹکل بی جےپی کے صدر سبرائے دیواڑیگا، بی جے پی ضلع سکریٹری شیوانی شانتارام ، سکریٹری بھاسکر دئیمنے ، راجیش نائک، گووردھن نائک، دنیش نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔