جنوبی آفریقہ سے بنگلورو آئے ہوئے 10 مسافر لاپتہ
بنگلورو، 4؍دسمبر (ایس او نیوز) جنوبی آفریقہ سے بنگلورو آئے ہوئے 10 غیر ملکی مسافر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ کورونا کی نئی قسم نے دنیا بھر میں ہلچل مچائی ہوئی ہے۔ کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں تغیر شدہ کورونا کے 2 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور 10 سے زائد افراد کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے ۔ اس دوران یہ تشویشناک خبر سامنے آئی ہے کہ جنوبی آفریقہ سے آئے ہوئے 10 سے زائد غیر ملکی باشندے لاپتہ ہوگئے ہیں، ان کی تلاش کے لئے محکمہ صحت کے افسر کوشش کررہے ہیں۔ اس سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے ریاستی وزیر برائے محصولات آر اشوک نے کہا کہ بیرون ممالک سے آئے 10 مسافر لاپتہ ہونے کی میڈیائی خبر میرے سامنے آئی ہے، میڈیا کی اس رپورٹ کی بنیاد پر بہت جلد ان لاپتہ مسافروں کو کھوج لگائیں گے۔