اومیکرون گائیڈلائن: ’ایئر سووِدھا پورٹل‘ نے 2.5 لاکھ سے زیادہ بین الاقوامی مسافروں کی مدد کی

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2021, 8:40 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے ابھرتے بحران کے پیش نظر حکومت نے بین الاقوامی مسافروں کے لئے ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے پہلے ان کی صحت کی حالت کی رپورٹ اور ساتھ میں کچھ دیگر کاغذات 'ایئر سوودھا' پورٹل پلیٹنگ کو لازمی کر دیا ہے۔ پورٹل پر ان نئی ہدایات کے نفاذ کے بعد پہلے پانچ دنوں میں بیرون ملک سے آنے والے 2.5 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اس سہولت کا فائدہ اٹھایا ہے۔

اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر جن 13 خطوں/ممالک کو پر خطر ممالک قرار دیا گیا ہے وہاں سے آنے والے مسافروں کے لیے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ہندوستان پہنچنے پر صحت کی جانچ پڑتال کرائیں۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کے لیے 'ایئر سوودھا ' پر اپنے پاسپورٹ کی ایک کاپی، 72 گھنٹے قبل پی سی آر منفی رپورٹ اور کووڈ ویکسین کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا اور اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے اپنا ای میل دینا لازمی ہوگا۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان پہنچنے پر مسافر کو امیگریشن کاؤنٹر کی منظوری کے لیے ای میل کی گئی رسید دکھانے کی ضرورت ہوگی اور ائیرپورٹ ہیلتھ آرگنائزیشن (اے پی ایچ او) سے اس کی تصدیق کروانی ہوگی۔ وزارت نے اس پورٹل کو اگست 2020 میں آن لائن سیلف ڈیکلریشن سسٹم کے لیے شروع کیا تھا تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو پہنچنے پر لمبی قطاروں سے بچایا جا سکے۔

اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 30 نومبر کو جاری کی گئی نئی ہدایات کو بھی شہری ہوا بازی کی وزارت کے اس پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ وزارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 1-5 دسمبر 2021 کے درمیان اس پورٹل کے ذریعے 2,51,210 بین الاقوامی مسافروں کی کووڈ-19 سے متعلق نئی رہنما خطوط کے مطابق پورٹل کو اپ لوڈ کرنے کے بعد مدد کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق، ’ایئر سوودھا‘ پورٹل کے آغاز کے بعد سے ایک کروڑ سے زیادہ مسافروں نے اس کی مدد لی ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت یوروپ کے ممالک اور جنوبی افریقہ، برازیل، بوتسوانا، چین اور اسرائیل سمیت بارہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو ہندوستان پہنچنے کے بعد بھی صحت کی جانچ کی اضافی رسمیں پوری کرنی ہوں گی۔ 6 دسمبر کو جاری ہونے والی فہرست کے مطابق گھانا، ماریشس، نیوزی لینڈ، زمبابوے، سنگاپور، تنزانیہ اور ہانگ کانگ بھی ان ممالک میں شامل ہیں جنہیں اومیکرون کی وجہ سے پُرخطر قرار دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...