اومیکرون کا خطرہ: ’نیا ویریئنٹ ڈیلٹا پلس سے 5 گنا زیادہ خطرناک!‘ وزیر اعلیٰ شیوراج کی صدارت میں اجلاس منعقد

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2021, 8:46 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،یکم دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک و بیرون ملک ایک بار پھر خوف اور تشویش کا باعث بن رہا کورونا وائرس کا دوسرا ویریئنٹ اومیکرون، دوسری لہر کی دہشت کا سبب بنے ڈیلٹا پلس کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور یہی تشویش کا سب سے بڑا سبب ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کی تمام کرائسس مینجمنٹ کمیٹیوں کی میٹنگ میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کی جانب سے دی گئی پریزینٹیشن میں یہ بات ابھر کر سامنے آئی۔

افسران نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور دیگر اتھارائزڈ اداروں کی جانب سے اومیکرون کے حوالے سے اب تک موصول ہونے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افریقہ کے کسی ملک میں اس وائرس سے انفیکشن کا پہلا کیس 9 نومبر کو سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد یہ تیزی سے ایک درجن سے زائد افریقی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ کے ممالک میں بھی پھیل چکا ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ اب تک جو معلومات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق یہ وائرس ڈیلٹا پلس سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ تاہم اس وائرس کے حوالے سے آنے والے 15 دنوں میں صورتحال مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک ہندوستان میں اس وائرس کی وجہ سے کسی بھی شخص کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے، لیکن اس کے بارے میں جو خبریں آرہی ہیں، اس کے پیش نظر ہمیں اب کم از کم جنوری اور فروری ماہ تک بہت محتاط اور ہوشیار رہنا ہوگا۔

اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے ابتدائی طور پر اس وائرس کی موجودگی کے شواہد ملتے ہیں اور پھر جینوم سکوینسنگ کے ذریعے اس کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ اس لیے اب ریاست کے تمام 52 اضلاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ کورونا کے ٹیسٹ کے لیے اینٹیجن کے بجائے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کئے جائیں۔ اس وقت یومیہ تقریباً 50 ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ان کی تعداد 70 ہزار تک بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے تمام سینئر اور انتظامی افسران کو ہدایت دی کہ وہ ریاست سے لے کر پنچایت سطح تک مختلف کرائسز مینجمنٹ کمیٹیوں کو دوبارہ فعال کریں اور کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری تیاری کریں۔ اس کے علاوہ تمام اہل شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کا ہدف اس ماہ کے آخر تک حاصل کر لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں خوراکوں کے بعد وائرس کے انفیکشن کی صورت میں متعلقہ شخص کو اتنا نقصان پہنچنے کا امکان نہیں ہے۔

شیورج چوہان نے کہا کہ اس کے علاوہ اب ایک بار پھر ہر کسی کو ماسک لگانے، سماجی دوری پر عمل کرنے اور کورونا سے متعلق دیگر پروٹوکول پر عمل کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ ریاست کی کوشش ہے کہ لاک ڈاؤن جیسے حالات دوبارہ نہ ہوں اور ہم شہریوں کی جانیں بچا سکیں۔ ریاست میں، کورونا کی پہلی خوراک تقریباً 93 فیصد شہریوں کو اور دوسری خوراک 64 فیصد شہریوں (18 سال سے زیادہ عمر کے افراد) کو دی گئی ہے۔ اندور، بھوپال اور کھنڈوا اضلاع میں اس سمت میں بہتر کام کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...