ایس بی آئی نے کورونا کی تیسری لہر کو اس وبا کے خاتمہ کی شروعات قرار دیا

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2022, 8:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک کے سب سے بڑے تجارتی بینک اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی) کی ریسرچ ایڈوائزری یونٹ ایس بی آئی ریسرچ نے ٹیکہ کاری کی تیز رفتار کی وجہ سے کورونا انفیکشن کی تیسری لہر کو اس کے خاتمے کی شروعات قرار دیا اور کہا کہ اومیکرون کے پھیلنے سے گزشتہ ایک ہفتے میں ہندوستان کی کاروباری سرگرمیوں میں معمولی کمی درج کی گئی ہے۔

ایس بی آئی ریسرچ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں 29 دسمبر 2021 سے کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھنے لگے۔ پیرتک روزانہ رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 238938 رہی، جس سے ایکٹوکیسز کی تعداد 1656341 تک پہنچ گئی ہے، لیکن یہ بات قابل غور ہے کہ ہندوستان نے اپنی مستحقین آبادی کے 64 فیصد کی مکمل ٹیکہ کاری کر دی ہے۔ ساتھ ہی 89 فیصد آبادی نے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا لی ہے۔ اس وقت ٹیکہ کاری کی سات دنوں کی اوسط تقریباً 70 لاکھ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ایس بی آئی کا بزنس انڈیکس اس سال 10 جنوری کو 109 تھا جو 17 جنوری کو کم ہو کر 101 رہ گیا ہے۔ یہ گزشتہ سال 15 نومبر کے بعد سب سے کم سطح ہے۔ اس لہر کے پھیلاؤ کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سبزیوں کی درآمد، محصولات کی وصولی اور سیب کی درآمد کا انڈیکس بھی گر گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں 15 سے 18 سال کی عمر کے 3.45 کروڑ نوجوانوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا ہے جبکہ 44 لاکھ لوگوں کو بوسٹر ڈوز دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ جنوری 2022 میں کل ٹیکہ کاری میں دیہی ٹیکہ کاری کا حصہ بڑھ کر 83 فیصد ہو گیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ موجودہ لہر میں دیہی آبادی کو کافی حد تک محفوظ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...