کشمیر میں نیشنل کانفرنس اقتدار میں آئی ہوتی تو دفعہ 370 کا خاتمہ نہیں ہوتا: عمر عبدﷲ

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2021, 8:59 PM | ملکی خبریں |

جموں،30؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اگر سال 2014 کے الیکشن میں این سی کی حکومت آئی ہوتی تو دفعہ 370 ختم نہیں ہوتی اور نہ ہی 35-اے کا خاتمہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر اور جموں وکشمیر کے عوام سے چھینے گئے حقوق کے لئے ہر حال میں لڑتی رہے گی۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے خط چناب کے حلقہ انتخابات اندروال میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔

عمر عبدا ﷲ نے کہا کہ ’پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے وقت جو کچھ کہا گیا تھا وہ سب جھوٹ اور فریب ثابت ہوا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات کو منسوخ کرنے کے بعد بھاجپا نے جتنے بھی وعدے کئے 28 ماہ گزر جانے کے بعد بھی ایک بھی وعدہ وفا نہ ہو سکا بلکہ ان فیصلوں کے الٹے نتائج سامنے آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ’اس بات کے دعوے کئے جارہے ہیں کہ جموں وکشمیر حکومت تمام لوگوں کے لئے کام کر رہی ہے لیکن زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا ہے‘ ۔

عمر عبداللہ کے مطابق بی جے پی اور کشمیر کی ایک آدھ سیاسی پارٹیوں سے وابستہ لوگوں کو چھوڑ کر کسی کو بھی حکومت کا فائدہ نہیں ہے۔ لوگ بدترین حکمرانی کی چکّی میں پس رہے ہیں۔ عمر عبدا ﷲ نے کہا کہ اگر 2014 کے الیکشن میں نیشنل کانفرنس کی حکومت آئی ہوتی تو دفعہ 370 ٗتم نہیں ہوتی اور نہ ہی 35- اے کا خاتمہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے 2014 کے انتخابات کے بعد مرحوم مفتی محمد سعید کے سامنے دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور حکومت بنانے کے لئے غیر مشروط حمایت دینے کا اعلان اس لئے کیا کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ ایک غلط فیصلہ کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے‘۔ سابق وزیر اعلیٰ کے مطابق ہم نے مفتی صاحب سے بھی کہا کہ آپ جس راستے پر جا رہے ہیں وہ جموں و کشمیر کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔

این سی نائب صدر نے کہا کہ ہم نے پی ڈی پی کو حمایت دینے کے وقت اس بات کا بھی وعدہ کیا تھا کہ ہمیں نہ اقتدار کی ضرورت ہے، نہ ہمارا کوئی وزیر ہوگا، نہ ہی ہمیں راجیہ سبھا ممبر یا ایم ایل سی کی سیٹ چاہئے، ہم باہر سے غیر مشروط حمایت دیں گے، آپ حکومت چلایئے لیکن اُن لوگوں کو مت لایئے جن کے ارادے اس ریاست کے لئے صحیح نہیں ہیں۔ اُس وقت اُن کی کوئی مجبوری رہی ہوگی اور اُنہوں نے دوسرا فیصلہ لیا“۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ ”لمحوں نے خطا کی اور صدیوں نے سزا پائی“ کے مترادف اب اس فیصلے کی سزا ہم کب تک بھگتے رہیں گے، معلوم نہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر 2014 کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے نشستیں نہیں ہاریں ہوتی تو آپ کی روشنی کی زمینیں آپ سے کوئی واپس نہیں لیتا، آپ کے بچوں کے روزگار کے آرڈر غائب نہیں ہوتے، باہر کے ٹھیکیدار یہاں ٹھیکداری کرنے نہیں آتے، باہر کے اُمیدوار یہاں کی نوکریاں ہڑپ نہیں کر پاتے بلکہ یہ سب کچھ مقامی لوگوں کے لئے مخصوص ہوتا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...