شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو جمعرات سے عمان میں داخلے کی اجازت

Source: S.O. News Service | Published on 7th April 2021, 6:39 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مستقط، 7/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) سلطنت عمان کے اعلی ادارے نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ انتہائی ضرورت کے بغیر سفر سے گریز کریں۔

عمانی خبررساں ادارے ’اونا‘ کے مطابق سلطنت عمان نے طے کیا ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی جمعرات 8 اپریل کو دوپہر بارہ بجے سے عمان میں داخل ہوسکتے ہیں۔

عمانی حکومت نے پورے ملک میں تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے افراد اور گاڑیوں کو رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں آ مد ورفت کی اجازت دی ہے۔ یہ اجازت یکم رمضان تک کے لیے دی گئی ہے۔

عمان کی اعلی کمیٹی نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران رات 9  سے صبح 4 بجے تک تمام تجارتی ادارے بند رہیں گے۔ افراد اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی،مساجد میں تراویح کی اجازت نہیں ہوگی۔

عمانی حکومت نے رمضان میں تمام تقریبات پر مکمل پابندی لگادی ہے۔ مساجد، خیموں اور عوامی بیٹھکوں میں ا جتماعی افطار دسترخوان پر پابندی رہے گی۔

علاوہ ازیں رمضان کے دوران سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بند رہیں گی۔ کسی بھی قسم کا اجتماعی پروگرام نہیں کیا جاسکے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

شعبہ اردوجامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے ممتاز ادیب و شعرا سلطان اختر، انجم عثمانی، مشرف عالم ذوقی، مناظر عاشق ہرگانوی اور سید نورالہدیٰ کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی جلسے کا انعقاد

شعبہ اردوجامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے عظیم آباد پٹنہ میں مقیم بزرگ و ممتاز شاعر سلطان اختر، عہد حاضر کے معروف فکشن نگار اور صحافی انجم عثمانی، دور حاضر کے ممتاز ناول نگار اور بے باک صحافی مشرف عالم ذوقی، کثیرالتصانیف مصنف پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی اور اردو میں تاریخی، ...

فضول ہے یہ بحث کہ لاک ڈاؤن کب لگنا چاہئے! حالات انتہائی خراب

سمجھ نہیں آ رہا کہ کورونا وباکو روکنے کے لئے کس بات کو مانا جائے اور کس کو نہیں! کبھی اس وبا کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن اتنا ضروری ہو جاتا ہے کہ اگر ملک میں چند سو کیسز بھی ہوں تو لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جاتا ہے اور اس بات کا بھی خیال نہیں کیا جاتا کہ مہاجر مزدوروں کا کیا حال ہوگا؟ ان ...

منگلورو: آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ جاں بحق دوسرا شدید زخمی

منگلورو تعلقہ کے ہلے انگڈی نامی گاوں میں کھلے میدان میں کھیلنے والے دو بچے آسمانی بجلی کی زد میں آگئے جن میں سے ایک  بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا، البتہ دوسرا بچہ  بھی  شدید زخمی ہوا ہے اور اُسے  بے حد  نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اُڈپی ضلع کے کوڈؤر کی جامعہ مسجد کی زمین پر غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام: اے پی سی آر کی جانب سے انسانی حقوق کمیشن میں شکایت درج

کوڈؤور کلمات مسجد کی رجسٹرڈ زمین پر زور زبردستی داخل ہوکر غیر قانونی سرگرمیوں کو انجام دیا گیا ہے اور مسجد آنے والوں کو رکاوٹ پیدا کرنے کے متعلق اے پی سی آر اُڈپی نے 15اپریل کو کرناٹکا حقوق انسانی کمیشن میں شکایت درج کی ہے۔

بھٹکل تنظیم اور بھٹکل میونسپل صدر نے لیا کووِڈ ٹیکہ؛ بھٹکل میں کورونا ٹیکہ لگانے کے معاملے میں مسلمان پیچھے، آگے بڑھ کر ٹیکہ لینے کی ضرورت

آج منگل کو  بھٹکل کے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم کےصدر جناب ایس ایم پرویز اور بھٹکل میونسپالٹی کے صدر جناب قاسمجی پرویز نے  سرکاری اسپتال پہنچ کر کووڈ ٹیکہ لگوایا  اور مسلمانوں پر زور دیا کہ کوویڈ سےمحفوظ رہنے کے لئے  تمام لوگوں کو کووڈ ٹیکہ لگوانا ضروری ہے۔ انہوں نے ...