جدہ کے کئی علاقوں میں پرانی عمارتوں کو منہدم کرنے کی کارروائی سے بھٹکلی سمیت انڈین تاجربے حد پریشان؛ بھٹکل جماعت کے وفد نے کیا متاثرہ علاقوں کا دورہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th December 2021, 11:56 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

جدہ 28 ڈسمبر (ایس او نیوز) مغربی سعودی عربیہ کے اہم تجارتی اور ثقافتی مرکز جدہ کو ڈیولوپ کرنے کے مقصد کے تحت پرانی عمارتوں کو منہدم کرنے کی کاروائی جاری ہے، جس کے نتیجے میں بھٹکلی تاجر سمیت انڈین لوگ بے حد پریشان ہیں۔ حالات سے آگاہی حاصل کرنے بھٹکل کمیونٹی جدہ کے ایک وفد نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کے احوال جاننے کی کوشش کی، وفد نے متاثرہ لوگوں کو دلاسہ دلانے کےساتھ ساتھ اخلاقی طورپران کی ہمت بھی بندھائی اوریقین دلایا کہ مشکل وقت میں بھی جماعت اُن کےساتھ رہے گی۔

 پتہ چلا ہے کہ شرفیہ میں کئی عمارتوں کو زمین بوس کیا جاچکا ہے، جبکہ جنوبیہ اور باب شریف سمیت دیگر کئی علاقوں میں رہنے والوں کو نوٹس جاری کی گئی ہے کہ وہ ہفتہ عشرہ کے اندر عمارتوں کو خالی کریں۔

سعودی عربیہ کا سب سے بڑا کاروباری مرکز اور جدہ کی سب سے بڑی ہول سیل مارکٹ جو باب شریف کہلاتی ہے، پوری مارکٹ کوہی منہدم کرنے کے لئے نوٹس جاری کی جاچکی ہے، یہاں یمنی لوگوں کے ساتھ ساتھ انڈین لوگوں کی بھی سینکڑوں دکانیں ہیں جس میں بھٹکلی کاروباری حضرات بھی شامل ہیں، پوری مارکٹ کو ہی زمین بوس کرنے سے ہزاروں لوگ تشویش میں مبتلا ہیں، پوری کی پوری عمارتوں کو منہدم کرنے سے دکانوں کےساتھ ساتھ رہائش پذیر لوگ بھی اس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ وہ اپنا بوریا بستر لے کر کہاں جائیں۔ جدہ کے جنوبیہ میں بیلٹ اور لیدرسمیت واچس وغیرہ کا ہول سیل کاروبار ہوتا ہے، جبکہ شرفیہ جسے جدہ کا سب سے بڑا ریٹیل مرکز مانا جاتا ہے، عمارتوں کو منہدم کرنے سے بھٹکل کے کافی حضرات پریشان ہیں۔ جدہ کے تمانیہ علاقہ میں بھی کافی بھٹکلی حضرات رہائش پذیر ہیں اور یہاں بھی کافی لوگوں کا کاروبار ہے، فی الحال یہاں کے لوگوں کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوئی ہے، مگر لوگ تشویش میں مبتلا ہیں کہ پتہ نہیں کب اُن کے علاقہ میں بھی توڑپھوڑ کی کاروائی شروع ہوگی، اورایسی صورت میں وہ کس علاقہ میں جاکر بسیں گے۔ 

جدہ کے بعض علاقوں بالخصوص محجر، كرنتينا، قريات اورالكندره وغیرہ علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں عمارتوں کو منہدم کیا گیا ہے اوراُن علاقوں کو ڈیولپ کرنے کے مقصد کے تحت نئے پروجکٹ تیار کئے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کی  مانیں تو علاقوں کو ڈیولپ کرنے کے تحت منہدم کی کاروائی انجام دی جارہی ہے تاکہ شہر کو نئے سرے سے آباد کیا جاسکے اور پوری منصوبہ بندی کے ساتھ نئی عمارتیں کھڑی کی جاسکیں، مگرعمارتوں کے منہدم کئے جانے سے پرانی دکانیں، کاروباری ادارے اور پرانا کاروبارسب کچھ تتر بتر ہونا عام بات ہے۔ چونکہ عمارتوں کو ہی ڈھایا جارہا ہے، اس لئے متاثرہ علاقوں میں رہنے والوں کے لئے نئی جگہوں پر جاکرکاروبار کو نئے سرے سے شروع کرنا اور نئے علاقوں میں جاکر بسنا آسان کام نہیں ہے۔ 

بھٹکل کمیونٹی جدہ کے صدر جناب عبدالسلام دامدا ابو کی قیادت میں نائب صدر جناب عُبیداللہ عسکری، سکریٹری نوید ائیکری، قمر سعدا، نعمان علی اکبرا، فیصل دامودی اور اعجاز افریقہ وفد میں شامل تھے جنہوں نے توڑ پھوڑ سے متاثر ہونے والے بھٹکلی کاروباری حضرات سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے حالات سے آگاہی حاصل کی۔

بتاتے چلیں کہ جدہ  تاریخی خطہ حجاز کے تاریخی علاقہ تہامہ میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ایک اہم تجارتی شہر ہے یہ مکہ مکرمہ کے قریب واقع ہے  اور یہاں بحیرہ احمر کی سب سے بڑی بندرگاہ بھی ہے۔ تقریباً چار ملین  کی آبادی والا یہ شہردار الحکومت ریاض کے بعد سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا شہر اور سعودی عرب کا اقتصادی دار الحکومت ہے۔ جدہ اسلام کےمقدس ترین مقامات بالخصوص حرمین شریفین   کے لیے اہم گزرگاہ ہے۔ گو کہ مدینہ منورہ میں بھی ہوائی اڈا موجود ہے جس کے ذریعہ کئی حجاج اور زائرین براہ راست وہاں پہنچ جاتے ہیں تاہم اس سلسلہ میں جدہ کے ہوائی اڈے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ جدہ کو سعودی عرب کے تفریحی شہروں میں بنیادی اہمیت حاصل ہے اوربحیرہ احمر سے قریب ہونے کی وجہ سے ملک کے دوسرے حصوں کے برعکس ماہی گیری اور سمندری غذا یہاں کی ثقافت پر غالب ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے ہردلعزیز شخص ضیاء الدین جاکٹی انتقال کرگئے؛ تعزیتی اجلاس میں پیش کی گئی خراج عقیدت

بھٹکل کے سماجی حلقوں میں معروف اورہردلعزیز فرد سمیت سوشیل میڈیا میں متحرک شخص جناب محمد ضیاء الدین جاکٹی منگل صبح انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی عمر 74 سال تھی۔ ان کے انتقال پر آج بدھ کو آزاد نگر مسجد طوبیٰ میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جہاں مقررین نے انہیں ...

انکولہ میں دیہی عوام اور نوجوانوں نے انجام دیا مثالی کارنامہ؛ رضاکارانہ محنت کرتےہوئے ایک ہفتہ میں تعمیر کردیا پُل

ملک کے نوجوان اور عوام اپنے عزم و حوصلے کی بنیاد پر کیا کچھ نہیں کرسکتے، تاریخ شاہد ہےکہ جب بھی عوام نے خاص کر  نوجوانوں نے تہیہ کیا تو حالات کو بدل کر رکھاہے۔ ایسا ہی ایک کارنامہ انکولہ تعلقہ کے چار پانچ دیہات کے نوجوانوں اور عوام نے انجام دیا ہے جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے  کم ...

کاروار سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ دیو دت کامت اترپردیش انتخابات کے لئے کانگریس قانونی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے صدر مقرر

ضلع اُترکنڑا کے کاروار سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ دیو دت کامت کو اتر پردیش انتخابات میں کانگریس پارٹی کی قانونی کورآرڈی نیشن کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے

منگلورو : گلف جانے والے مسافروں کے لئے خوشخبری - سفر سے پہلے کووڈ پوزیٹیو ہونے پر مفت میں بدلی جا سکے گی سفر کی تاریخ

خلیجی ممالک کے لئے اڑنیں بھرنے والی ایئر لائنس کمپنیوں نے ان مسافروں کے لئے راحت دینے کا اعلان کیا ہے جو ٹکٹ بک کرنے کے بعد سفر سے پہلے یا پھر عین سفر کے لئے ایئر پورٹ پہنچنے پر کووڈ پوزیٹیو نکلتے ہیں ۔ ایسے مسافروں کو اپنا ٹکٹ کینسل کرنے کے بجائے اسے اگلی تاریخ پر مفت میں ہی ری ...

سعودی حکومت کا ایسا اصول جس کے سبب 10 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں نے ملازمت چھوڑ دی

  مملکت سعودی عرب میں 2018 کے آغاز سے 2021 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 45 ماہ کے اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی ملازمین اپنی ملازمتیں چھوڑ آئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملازمین کی یہ تعداد ملک میں غیر ملکی ملازمین کی کل تعداد کا 10 فیصد ہے۔

دبئی : 6 فروری سے شروع ہورہا ہے بھٹکل پریمیئر لیگ کا نواں کرکٹ ٹورنامنٹ؛ کھلاڑیوں کے آوکشن میں آسجد حیدر اور صفوان شانو ثابت ہوئے سب سے مہنگے کھلاڑی

بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کا دسواں کرکٹ ٹورنامنٹ 6 فروری سے شروع ہورہا ہے جو  27 فروری تک جاری رہے گا۔  گذشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی ٹورنامنٹ کے تمام میچس  عجمان گراونڈ میں  کھیلے جائیں گے۔

یو اے ای میں تین تیل ٹینکر دھماکہ سے تباہ، 3 ہلاک شدگان میں 2 ہندوستانی شامل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ابوظبی بین الاقوامی ائیرپورٹ پر تین تیل ٹینکر دھماکہ سے تباہ ہو گئے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تیل ٹینکر ایک حملے کا شکار ہوئے ہیں۔ یو اے ای افسران کا کہنا ہے کہ حملے ڈرون کی مدد سے کیے گئے ہیں جس میں 3 لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے ...

بھٹکل جالی روڈ سعودی کالونی میں مسجد ہاجرہ کا خوبصورت افتتاح؛ اپنے محبوب بندوں کو ہی اللہ اپنے گھر کے تعمیر کی توفیق دیتے ہیں؛ مولانا عبدالعلیم ندوی کا خطاب

جالی روڈ پر واقع نئی بسائی گئی سعودی کالونی میں جمعہ کو عصر کی نماز کے ساتھ مسجد ہاجرہ کا خوبصورت افتتاح عمل میں آیا جس میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بھٹکل جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب  ندوی نے  کہا کہ  اللہ کا گھر  ہر کوئی تعمیر نہیں کرسکتا، اللہ اپنے پسندیدہ ...