افریقہ:بم کی طرح پھٹا آئل ٹینکر،آتشزدگی سے 99 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 7th November 2021, 11:15 AM | عالمی خبریں |

فری ٹاؤن؍لندن،7؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)مغربی افریقی ملک سیرا لیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں آئل ٹینکر میں دھماکے اور آگ لگنے سے کم از کم 99افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حادثہ کے متأثرین ٹینکر سے لیک ہونے والے تیل کو بھرنے کے لیے جمع ہوئے تھے کہ تیل میں آگ لگ گئی اور پھر ٹینکر میں زور دار دھماکہ ہوگیا، جس کی وجہ سے وہاں موجود لوگ اس کی زد میں آگئے۔حالات انتہائی خوفناک مناظرپیش کررہے تھے۔آگ سے جھلسے لوگ سڑکوں پر چیختے چلاتے بھاگنے لگے،جسم کے حصہ جل کر زمین پر گرنے لگے۔

ہفتے کی صبح پیش آنے والے حادثہ کے عینی شاہدین اور اہلکاروں نے بتایا کہ متأثرین کی بڑی تعداد ٹینکر سے لیک ہونے والا تیل جمع کرنے کیلئے پہنچی تھی۔ ویلنگٹن کے مضافاتی علاقہ میں ایک بس ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ یہ فری ٹاؤن کے مشرق میں واقع ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکومت نے ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے،تاہم فری ٹاؤن میں مرکزی مردہ خانے کے منیجر کے مطابق انہیں دھماکے کے بعد 99 لاشیں ملی ہیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تقریباً 40 فٹ لمبے آئل ٹینکر بس سے ٹکرا گیا۔ اس کے بعد ٹینکر سے تیل رسنے لگا،اور کچھ ہی دیر میں زبردست دھماکہ کے ساتھ آگ لگ گئی،جس سے پورے علاقے میں قیامت ٹوٹ گئی۔

پورٹ سٹی کے میئر نے کہا کہ متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو تباہ شدہ ٹینکر سے رسنے والا تیل جمع کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ بریما بورہ سیس نے کہا کہ ہمیں بہت سی جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں، یہ حادثہ بہت ہولناک ہے۔ واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ بری طرح جھلسے ہوئے ہیں۔ آس پاس کے گھروں اور دکانوں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کررہے سیرا لیون کے صدر جولیس ماڈا بائیو نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔