آف لائن ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے گاؤں بنیں گے کیش لیس، آر بی آئی کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2020, 10:36 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،6؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) دیہی علاقوں میں کنکٹی وٹی کی پریشانی کے پیش نظر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج آف لائن ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ ریزرو بینک انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس نے کہا کہ آف لائن موڈ میں کارڈ اور موبائل ڈیوائس کے ذریعہ خوردہ ڈیجیٹل ادائیگی کی اسکیم جلد ہی شروع کی جائے گی۔ تجربے کے طور پر پہلے چھوٹی رقم کی ادائیگی کے لئے ایسا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ اگر تجربہ کامیاب رہا تو اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

ترقیاتی اور ریگولیٹری پالیسیوں سے متعلق آر بی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’موبائل فونز، کارڈز، ڈیجیٹل والیٹ وغیرہ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، لیکن دور دراز علاقوں میں اسے اپنانے میں انٹرنیٹ کنکٹی وٹی کی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لہذا کارڈ، موبائل ڈیوائسز اور والیٹ کے ذریعے آف لائن ادائیگی کے آپشن پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید فروغ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

سنٹرل بینک نے کہا ہے کہ آف لائن موڈ میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام صارفین کے مفادات اور ان کی رقم کی حفاظت کا بھی پورا خیال رکھا جائے گا۔ ٹیسٹ پروجیکٹ کے لئے رہنما اصول جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے۔ ٹیسٹ کامیاب ہونے کے بعد آر بی آئی بڑے پیمانے پر اس پر عمل درآمد سے قبل تفصیلی ہدایات جاری کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...