یلاپور میں افسران کی طرف سے ہی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی : عوامی الزام
یلاپور :27؍اپریل(ایس اؤ نیوز)یلاپور شہر میں کورونا وباء پر روک لگانے کے لئے پولس محکمہ ، پٹن پنچایت اور محکمہ تحصیل سخت اقدامات کررہے ہیں۔ لیکن جرمانہ عائد کرنے والے ہی ڈھنگ سے ماسک نہ لگانے کو لے کر عوامی سطح پر الزام لگایا جارہا ہے۔
اگر کوئی شخص بائک کے ذریعے کڑی دھوپ میں باہر نکلتا ہے تو گرمی کی شدت کی وجہ سے ماسک نہیں لگاتا ، اسی طرح آنکھوں پر چشمہ لگانے والے بھی سواری میں دشواری کے چلتے ماسک نہیں لگاتے ،الزام عائد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سواروں پر جرمانہ عائد کرنا کہاں تک صحیح ہے۔
شہر کے امبیڈکر سرکل پر بغیر ماسک والوں پر افسران جرمانہ لگا رہے تھے تو افسران برائے نام چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔ ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے افسران کے تعلق سےسوال کیا کہ کیا افسران کے لئے اصول وضوابط نہیں ہیں۔ وہ جو چاہیں کریں ، ان پر کوئی جرمانہ نہیں ، قانون صرف عوام کے لئے ہے ؟