بھٹکل : سمیع اللہ اِٹّل پھر ایک بار شاہین اسپورٹس سینٹر کے صدرمنتخب ؛ جسّاد سعدا ندوی کا جنرل سکریٹری کے طور پر انتخاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th September 2021, 8:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  24 ستمبر (ایس او نیوز)  بھٹکل مخدوم کالونی  کے  شاہین اسپورٹس سینٹر کے لئے سمیع اللہ اِٹّل     پھر ایک بار صدر کے عہدہ پر منتخب ہوگئے جبکہ  مولوی  جسّاد سعدا ندوی کا جنرل سکریٹری کے طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ عہدیداران کا انتخاب جمعرات  بعد نماز عشاء   فاطمہ علی  ہال میں منعقد ہوا۔

دیگر عہدیداران میں   جناب مبشر حُسین   ہلارے نائب صدر،  جناب عرفان  میڈیکل سکریٹری،  مولوی  حافظ مزمل  ہلارے ندوی محاسب،  اسامہ  گنگاولی خازن اور  جناب حسن شبر  پوتے اسپورٹس سکریٹری کے طور پر منتخب ہوئے۔

44 سالوں  سے شاہین اسپورٹس سینٹر  مخدوم کالونی  کے عوام کے لئے خدمات پیش کرتی آرہی ہے، علاقہ کے مسائل کو حل کرنے اور نوجوانوں  کو  تعلیم اورکھیل  کے مقابلوں  میں تیار کرانے  سمیت دیگر فلاحی کاموں میں بھی نہایت متحرک ہے۔   ساتھ ساتھ بھٹکل کے دیگر سماجی اداروں  کے لئے بھی وقتاً فوقتاً   شاہین کے اراکین   اپنی خدمات پیش کرتے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...