اڈیشہ ٹرین حادثہ: سی بی آئی نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ثبوت جمع کیے، کچھ ریلوے ملازمین کے موبائل ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2023, 10:40 AM | ملکی خبریں |

بالاسور ، 8/جون (ایس او نیوز/ایجنسی ) اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں ہوئے ٹریپل ٹرین حادثہ کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے جائے حادثہ اور بہناگا اسٹیشن سے کچھ ثبوت جمع کیے ہیں جہاں 2 جون کی شام خوفناک حادثہ پیش آیا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ انھوں نے سبھی ملازمین سے پوچھ تاچھ کی اور کچھ ریلوے ملازمین کے موبائل فون بھی ضبط کیے جو حادثہ کے وقت ڈیوٹی پر تھے۔

ذرائع کے مطابق سی بی آئی کے افسران نے منگل کے روز دو بار جائے حادثہ اور بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا تھا۔ بدھ کے روز پھر سے وہاں تقریباً 45 منٹ گزارے اور حادثہ سے متعلق اہم جانکاریاں اور ثبوت جمع کیے۔ سی بی آئی کی ٹیم نے فورنسک اور تکنیکی ٹیم کے ساتھ مین لائن، لوپ لائن، جائے حادثہ، سگنلنگ روم اور اسٹیشن ماسٹر کے دفتر کا معائنہ کیا۔

سی بی آئی ٹیم اپنی جانچ کے دوران ملازمین کے کال ریکارڈ، واٹس ایپ کال، میسج اور سوشل میڈیا کے استعمال کی جانچ کر سکتی ہے۔ ریلوے بورڈ نے گزشتہ اتوار کو اس افسوسناک حادثے کی سی بی آئی جانچ کی سفارش کی تھی جس میں مرنے والوں کی تعداد 288 ہو گئی ہے۔ سی بی آئی کی 10 رکنی ٹیم پیر کی شام بالاسور پہنچی تھی اور منگل سے معاملے کی جانچ شروع کی۔

سی بی آئی کے علاوہ ریل سیکورٹی کمشنر بھی حادثے کی جانچ کر رہے ہیں۔ جنوب-مشرق ریلوے کے سی پی آر او آدتیہ کمار چودھری نے کہا کہ سی بی آئی اور ریلوے سیکورٹی کمشنر دونوں الگ الگ اپنی جانچ کر رہے ہیں اور مرکزی ایجنسی ضروری ثبوت جمع کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں دہائیوں بعد پیش آئے سب سے خوفناک ٹریپل ریل حادثہ میں اڈیشہ کے 39 مسافر سمیت 288 لوگوں کی جان چلی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...