اڑیسہ: لوک سبھا، اسمبلی انتخابات میں لچر کارکردگی پر کانگریس ریاستی صدر نے استعفیٰ دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th May 2019, 10:35 AM | ملکی خبریں |

بھونیشور، 25 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اڑیسہ کے کانگریس ریاستی صدرنرنجن پٹنائک نے استعفیٰ دے دیا ہے۔اڑیسہ کی کل 21 لوک سبھا سیٹوں میں سے کانگریس کو ایک نشست جبکہ 146 اسمبلی سیٹوں میں سے 9 پر ہی جیت نصیب ہوئی ہے۔اڑیسہ میں خراب کارکردگی کے لئے ذمہ داری لیتے ہوئے اڑیسہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر پٹنائک نے کہاکہ میں نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی ناقص کارکردگی کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے میں نے اپنااستعفیٰ سونپاہے۔ اڑیسہ میں کانگریس کے قدآور لیڈر پٹنائک نے کہاکہ میں خود بھی اپنے کردار میں ناکام رہا ہوں،مجھے لگتا ہے کہ تنظیم کو نئے سرے سے تیارکرنے کے لیے پارٹی کوٹھوس ایکشن لینے ہوں گے۔نوجوانوں کو موقع اور موقع پرستوں کو باہر کا راستہ دکھاناہو گا۔ انہوں نے بتایاہے کہ سینئرلیڈرنرسمہامشرا کی قیادت میں بنی کمیٹی اڑیسہ میں شکست کی وجوہات بھی روشنی ڈالی گی۔بتا دیں کہ اڑیسہ میں لوک سبھاانتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی کے انتخابات بھی ہوئے تھے۔بات اگر اسمبلی کی کریں تو کل 146 سیٹوں میں سے حکمران بیجو جنتا پارٹی کو112 نشستیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کو 23 نشستیں، کانگریس کو 9 سیٹ ملیں۔ایک نشست آزاد ممبر اسمبلی نے جیتی۔وہیں لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی 21 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 8، بی جے ڈی کو 12، کانگریس کو 1 سیٹ پرکامیابی ملی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...