سہارنپور: مسجد میں ’اجتماعی جمعہ نماز‘ پڑھنے پر 15 لوگ گرفتار، 30 کے خلاف مقدمہ درج

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2020, 12:58 AM | ملکی خبریں |

سہارنپور،2؍مئی(ایس او نیوز؍یو این آئی) اترپردیش میں سہارنپور کے ناگل علاقہ میں ایک مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں 15 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پی نے  بتایا کہ لاک ڈاؤن کے سبب کچھ لوگ اماہی گاؤں کی ایک مسجد میں نماز پڑ ھ رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مسجد سے پندرہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار لوگوں کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

سہارنپور کے ایس پی ودیا ساگر مشرا نے کہا کہ پورے ضلع میں سبھی کو آگاہ کیا ہوا ہے کہ مسجد میں کوئی بھی اجتماعی نماز ادا نہیں کرے گا کیو نکہ اس سے سماجی فاصلہ برقرار نہیں رہتا اور انفیکشن پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے۔ مشرا نے کہا کہ تھانہ ناگل میں اطلاع ملی تھی کہ یہاں کے اماہی گاؤں میں جمعہ کی نماز اجتماعی طور پر ادا کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد پولیس پہنچی اور 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گئے تھے، ان کی شناخت کرائی جا رہی ہے۔ پولیس نے 15 نامعلوم سمیت 30 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت، متاثرین کی تعداد 186: سہارنپور میں سنیچر کو 9 نئے افراد کی رپورٹ مثبت ملنے کے بعد ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 186 ہوگئی ہے جن میں سے پانچ مریض مکمل طور سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بی ایس سوڑھی نے بتایا کہ 323 مشتبہ مریضوں کے نمونے جانچ کے لئے نوئیڈا بھیجے گئے تھے جس میں سے نو کی رپورٹ مثبت آئی ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 186 ہوگئی ہے جس میں پانچ مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب ایکٹو مریضوں کی تعداد 181 ہے۔

کمشنر سنجے کمار نے بتایا کہ سنیچر کو موصول رپورٹ میں نو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں دوم معاملے دیوبند، ایک گنگوہ اور چھ سہارنپور شہر کے ہاٹ اسپاٹ مقامات کے ہیں۔ سبھی مریضوں کو پہلے سے ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...