جنسی استحصال و فحش ویڈیو معاملہ: عدالت نے پرجول ریونا کو 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیجا

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2024, 8:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 10/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کے فحش ویڈیو معاملے میں پھنسے جنتا دل سیکولر کے معطل لیڈر پرجول ریونا کو 42ویں اے سی ایم ایم کورٹ نے آج 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ یعنی اب وہ 24 جون تک جیل میں رہیں گے۔ اس معاملے کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی نے پیر کی صبح پرجول ریوناسے اپنی پوچھ تاچھ مکمل کر لی، اس لیے آگے کی حراست کا مطالبہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ جنسی استحصال اور فحش ویڈیو کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پرجول ریونّا ہندوستان چھوڑ کر جرمنی چلے گئے تھے۔ دنیا بھر کے سبھی امیگریشن پوائنٹس پر ان کے خلاف کئی لُک آؤٹ نوٹس جاری کیے گئے تھے اور پھر انھوں نے ہندوستان واپسی کی اطلاع دی تھی۔ جب وہ 31 مئی کو بنگلورو لوٹے تو ایس آئی ٹی نے ایئرپورٹ پر ہی انھیں گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انھیں 6 جون تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے معاملوں کو ثابت کرنے میں اہم ثبوت کی شکل میں دیکھے جا رہے کرناٹک ایس آئی ٹی نے لیک ہوئی فحش ویڈیو کلپ میں سنائی دینے والی آوازوں سے ملان کرنے کے لیے جے ڈی ایس عہدیداروں کی آواز کے سیمپل اکٹھے کیے ہیں۔ ایس آئی ٹی نے اس جگہ کی بھی شناخت کر لی ہے جہاں سابق رکن پارلیمنٹ نے مبینہ طور پر گھریلو ملازمہ کا جنسی استحصال کیا تھا۔ خاتون اور دیگر متاثرین کے خلاف جنسی استحصال کو مبینہ طور پر پرجول نے اپنے آئی فون پر ریکارڈ کیا تھا، جس کے بارے میں اس نے دعویٰ کیا کہ وہ کہیں غائب ہو گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یڈ یورپا کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری

کرناٹک کی ایک عدالت نے جمعرات کو سابق وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر بی ایس یڈیورپا کے خلاف POCSO کیس میں ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔ یدی یورپا کے خلاف بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم ایکٹ (POCSO) کیس کی جانچ کر رہے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے پہلے انہیں ...

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کو سی آئی ڈی کا نوٹس، پوسکو معاملے میں تفتیش کے لیے طلب

سی آئی ڈی نے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈ ی یورپا کو ان کے خلاف درج پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل افینس ایکٹ (پوسکو) کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔

سابقہ حکومت کی نجکاری پالیسی پر کانگریس نے وزارتِ اسٹیل کے نئے وزیر ایچ ڈی کمار سوامی سے پوچھے 5 سوالات

نئی تشکیل شدہ این ڈی اے حکومت میں ایچ ڈی کمار سوامی کو اسٹیل کی وزارت دی گئی ہے۔ ان کے اس عہدے پر فائز ہونے کے بعد کانگریس نے ان سے اس وزارت سے متعلق 5 سوالات پوچھے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے اپنے اکاؤنٹ پر ایچ ڈی کمار سوامی سے یہ ...

کرناٹک میں کانگریس کی کارکردگی میں مزید بہتری کی ضرورت: ڈی کے شیوکمار

کانگریس کے زیر اقتدار کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کرناٹک میں کانگریس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں انتخابی نتائج خطرے کی گھنٹی ہیں اور اس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ کرناٹک میں کانگریس کو 28 میں سے محض 9 سیٹیں ہی حاصل ...