بھٹکل: حنیف آباد آنگن واڑی مرکز میں منعقد ہوابچوں اور حاملہ خواتین کے لئے توانائی سے بھرپورغذا کی ضرورت پر خصوصی پروگرام

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2019, 6:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 11/ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل ہیبلے گرام پنچایت کے حدود میں واقع حنیف آباد علاقے میں چھوٹے بچوں اورحاملہ خواتین کے لئے توانائی سے بھرپور غذا کی ضرورت پر خصوصی پروگرام منعقد کیاگیا۔

حنیف آباد آنگن واڈی مرکز میں 9/ستمبر کو منعقدہ اجلاس میں عوام کی توجہ اس مسئلے پر مبذول کرنے کے لئے ہفتہ بھر مہم چلانے کا اعلان کیا گیا۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گرام پنچایت کے صدر این ڈی موگیر نے بچوں کے لئے مقوی غذائیں فراہم کرنے اور کم عمر بچوں کو موبائل فون سے دور کرنے کا مشورہ دیا۔محکمہ بہبودیئ اطفال منصوبے کی آفیسر سُشیلا نے اپنے محکمے کی جانب سے دستیاب بھاگیہ لکشمی، ماتر پورنا، ماتر وندنا اور ماتر شری جیسی سرکاری اسکیموں کے تعلق سے تفصیلات حاضرین کے سامنے رکھیں۔اور بچوں کے ساتھ ساتھ ماں کے لئے بھی توانائی سے بھرپور غذا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر گرام پنچایت صدر کے علاوہ اراکین،شیرالی زون کے سپرنٹنڈنٹ، اردو اسکول کے ہیڈماسٹر، سینئر لیڈی ہیلتھ ورکر، آشا وکارکنان، آنگن واڈی کارکنان،بہبودیئ اطفال کمیٹی کے صدر حاملہ خواتین اور بچوں کی مائیں کثیر تعداد میں موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔