بھٹکل:6؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت کے گاندھی نگر -2کے آنگن واڑی مرکز میں ہفتہ مقوی غذا اور پرورش پروگرام کا انعقادکیاگیا۔
پروگرام میں آنگن واڑی کی نگراں کار رابعہ نے وٹامن سے پُرمقوی غذا اور انجکشن کی ضرورت پر روشنی ڈالتےہوئے کہاکہ سرکاری اسکیموں ماترا وندنا، ماترشری، بھاگیہ لکشمی ، وکلچیتنا یوجنا وغیرہ سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ گرام پنچایت ممبر پدماوتی نائک، پرپیسووا ڈیسوزا، سومیترا شرالیکر، سوشیلا موگیر، چندرکلا موگیر، ممتا موگیر، گنپتی موگیر، کے بی نائک، منجونائک، ونایک موگیر وغیرہ موجود تھے۔ پشپاوتی نائک نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔