بنگلورو: ویکسین چوری کرکے فروخت کررہی نرس گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 10th September 2021, 11:48 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍ستمبر(ایس او نیوز) شہر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں،پرائمری ہیلتھ سنٹرزکے سامنے ویکسین لینے کی قطاروں کو دیکھ کر ایک نرس ویکسین کی چوری کر تے ہو ئے اپنے گھر میں روپئے حاصل کر کے ویکسین دیتے ہو ئے پو لیس کے ہاتھوں پکڑی گئی۔ہباگڑی سرکاری اسپتال کی نرس ریکھا(35)ویکسین کی چوری کرکے اپنے مکان میں 300روپئے حاصل کر کے ویکسین دے رہی تھی۔اس کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ صحت کے نوڈل افسر ڈاکٹر مہیش نے ریکھا کے گھر پر چھاپہ مار کر بڑی مقدارمیں ویکسین ضبط کئے اور اس کو ملازمت سے معطل کر کے ہباگڑی پو لیس کے حوالے کر دیا۔ گارمنٹس کے ملاز مین اور مزدور پیشہ افراد کو ریکھا شام کے وقت اپنے مکان میں ویکسین دینے لگی تھی جس کے لئے ہر ایک شخص سے 300روپئے وصول کر رہی تھی۔اگلے دن ریکھا سرکاری اسپتال میں ڈیوٹی پر پہنچ کر کمپیوٹر میں ویکسین لینے والے افراد کے ناموں کو شامل کرتی تھی،حکومت نے تمام افراد کے لئے مفت ویکسین کی سہولت فراہم کی ہے،ریکھا نے سرکاری ریکارڈ میں عوام کو مفت ویکسین دئے جانے کا ڈاٹا تیار کرنے لگی تھی۔حال ہی میں ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے صحافی نے ریکھا کے گھر پہنچ کر لوگوں کو ویکسین دے کر اسنے رقم وصول کرنے کی ایک ویڈیو کلپ تیار کر کے اس کو اپنے چینل میں نشر کیا تھا۔اس کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹر مہیش سمیت دیگر افسران نے ریکھا کے مکان پر چھاپہ مار کر فریج کے فریزر میں رکھے 300سے زائد ویکسین کو ضبط کیا۔بتا یا جا تا ہے کہ ملز مہ ریکھا نے ویکسین دینے کے بعد مزدوروں کے موبائل فون پر پیغام روانہ کرتی تھی،ہر دن مقررہ وقت سے قبل ملزمہ گھر پہنچ کر مکان کی دوسری منزل پر ویکسین دیتی -ملزمہ ویکسین لینے والے افراد کا آدھار کارڈ نمبر لے کر اس کو رجسٹرر میں نوٹ کرتی اور اگلے دن آن لائن پر اس کو اپ ڈیٹ کرتی تھی۔ایک صحافی نے نرس کے مکان کے سامنے عوام کی بھیڑ کو دیکھ کر اس کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا۔پولیس اس معا ملہ کو سنجیدگی سے لے کر ریکھا کی مدد کر نے والے اسپتال کے کمپیوٹر آپریٹر سمیت دیگر ملازمین سے بھی پوچھ تاچھ کر رہی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔