ضلع شمالی کینرا میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے، عوام کوچاہئے کہ کورونا کی ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی سامنے آئیں؛ بھٹکل میں ڈپٹی کمشنرکابیان

Source: S.O. News Service | Published on 31st August 2020, 2:19 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل،31؍اگست (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بھٹکل میں اخبا رنویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کورونا سے متاثر ہوکر علاج کے بعد شفایاب ہونے والوں کی  تعداد میں برابر اضافہ ہورہا ہے۔پیر  کے دن یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ  اب تک ضلع میں اس مرض سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4860  ہے جس میں سے  اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3664 ہے اور ضلع میں کورونا سے تاحال 52مریض فوت  ہوچکے ہیں۔

ڈی سی نے بتایا کہ  بھٹکل کے لوگ منی پال اور مینگلور میں پرائیویٹ اسپتالوں میں  علاج کے لئے جاتے ہیں اور وہاں سے  صحت مند ہوکر ڈسچارج بھی ہوتے  ہیں۔ لیکن  ہم  (ضلعی انتظامیہ) نے جس کا علاج کیا ہے یا جو لوگ علاج کے لئے ضلعی انتظامیہ سے رجوع ہوئے ہیں، اُن  میں کسی  کی موت ہوئی ہو، ایسا کوئی بھی کیس بھٹکل میں نہیں ہے۔ بھٹکل میں اکسیجن کی ضرورت والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اور مسئلہ یہ ہے کہ اس کی اطلاع کافی تاخیر سے ملتی ہے، جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ اگر اکسیجن میں کمی کی اطلاع پہلے ہی  ملتی ہے  تو اُن کا علاج  ممکن ہوتا ہے، ہمیں یہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ لوگ جانچ کرنے سے کیوں کتراتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ ابھی بھی بھٹکل کے اکثر لوگ بالکل آخری لمحوں میں  ڈاکٹروں سے رجوع ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں بچانا ممکن نہیں ہورہا ہے، اگر لوگ کورونا کی علامات ظاہر ہوتے ہی ڈاکٹروں سے رجوع کریں تو فوری علاج  کرکے انہیں بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے کہا کہ بھٹکل میں کوویڈ ٹیسٹ بالکل مفت میں کیا جارہا ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج کل انٹی جین ٹیسٹ کے ذریعے کورونا کی جانچ کی جارہی ہے جس کی رپورٹ بھی چند منٹوں میں مل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اگررپورٹ پوزیٹیو آتی ہے تو  انہیں گھر پر ہی  کورنٹائن کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔بخار یا کوئی اور مرض لاحق ہو تو  بھٹکل میں ہی  علاج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ڈاکٹر ہریش کمار نے  تعجب کا اظہار کیا کہ محکمہ کی جانب سے مفت سہولیات فراہم کرنے کے باوجود  مریض خود سامنے آکر اپنا علاج کرانے میں خوف کیوں محسوس کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ہریش کمار نے سوشیل میڈیا پر گردش کرنے والے مسیجس پر توجہ نہ دینے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ  سوشیل میڈیا پر افواہوں کی بھرمار ہے،  کوئی ایک لکھ کر پوسٹ کردیتا ہے، دوسرے لوگ اُس کو فاروڈ کرتے چلے جاتے ہیں، جس سے زیادہ تر جھوٹی باتیں پھیلتی ہیں اور لوگ اُس پر یقین کرنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  بخار یا کھانسی ہونے پر کورونا ہونا ضروری نہیں ہے، کسی کو معمولی بخار بھی ہوسکتا ہے،  بارش کے اوقات میں سردی اور کھانسی  عام بات ہے، ایسے میں اگر کورونا ٹیسٹ کروالیا جائے تو اس میں خوف کی کیا بات ہے ؟ آپ اپنا فری میں ٹیسٹ کرائیں  رپورٹ نیگیٹیو آئے گا تو  آپ کو ہی اطمینان نصیب ہوگا۔ اگر پوزیٹیو آتا ہے تو گھر پر ہی  کورنٹائن میں رہیں اور بخار یا دیگرکھانسی وغیرہ کا علاج کرائیں۔

ہائی ٹیک فش مارکٹ:   بھٹکل میں کروڑوں لاگت کی ہائی ٹیک فش مارکٹ کو ابھی تک  شروع نہ کرنے کے تعلق سے بتایا کہ عوام الناس کی سہولت کے لئے صاف ستھری مارکٹ  فراہم کی گئی ہے، سرکار کی  منشاء یہی ہے کہ عوام صاف ستھرے ماحول میں رہیں، اچھی اور صاف ستھری غذا کھائیں، اس میں مچھلیاں سب  سے اہم غذا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بہت جلد مچھلی مارکٹ کو  ہائی ٹیک فش مارکٹ میں منتقل کیئے جانے کی کاروائی ہوگی۔  مزید بتایا کہ  لوگوں کا  بائک لے کر سڑک کنارے کھڑے ہوکر مچھلیاں یا سبزیاں خریدنا بالکل مناسب نہیں ہے، یہ سب چیزیں بند کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر   فی الحال ڈپارٹمینٹل امتحان کے لئے گئے ہیں، جیسے ہی وہ واپس بھٹکل آئیں گے پہلی فرصت میں  اس کام کو انجام دیا جائے گا۔ 

ڈپٹی کمشنر نے  اسکول، ٹریفک کے مسائل،  میونسپالٹی اور تحصیلدار دفاتر میں کام کاج نہ ہونے ، کورنٹائن اور دیگر بہت سارے  معاملات پر پوچھے گئے مختلف سوالوں کے خوش اسلوبی کے ساتھ  جوابات دئے۔

(مکمل پریس کانفرنس کی وڈیو ریکارڈنگ ساحل آن لائن کے یو ٹیوب چینل پر آپ لوڈ کی گئی ہے)

اتوار کو ضلع اُترکنڑا میں  کورونا کے 109 معاملات؛ 180ڈسچارج؛

ضلعی ہیلتھ بلٹین کے مطابق اتوار کے دن ضلع شمالی کینرا میں کورونا کے 109 معاملات سامنے آئے مگر اس بیماری سے شفایاب ہونے پر 180 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا جن  میں کاروار  سے 5، انکولہ 21، کمٹہ 6، ہوناور 8، بھٹکل 32، سرسی 7، سداپور 22، یلاپور 14، منڈگوڈ 32، ہلیال 33 کے افراد شامل ہیں۔

اسی طرح اب تک کووڈ سے متاثر ہونے کی تعلقہ وار تعداد کچھ اس طرح ہے: کاروار544، انکولہ 258، کمٹہ 438، ہوناور370، بھٹکل 697، سرسی 412، سداپور 140، یلاپور 246، منڈگوڈ 382، ہلیال 1279، جوئیڈا 94سمیت جملہ 4860افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

جبکہ اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعداد اس طرح ہے: کاروار 380، انکولہ 194، کمٹہ 376، ہوناور218، بھٹکل 556، سرسی 292، سداپور 111، یلاپور 157، منڈگوڈ309، ہلیال 1028، جوئیڈا 43۔

رپورٹ کے مطابق  اس وقت 504 ہوم آئسولیشن والے مریضوں کے ساتھ جملہ 1144مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 18مریض کاروار میڈیکل کالج اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...