ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 80 لاکھ

Source: S.O. News Service | Published on 26th October 2020, 3:06 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،26؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں اتوار کے روز کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد تقریباً 80 لاکھ یعنی 79,07,321 ہو گئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ متاثرین کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹ کے مطابق گزشتہ دیر رات تک 43,336 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کے کل اعداد و شمار 79,07,321 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 53,541 افراد کو کورونا سے نجات ملی ہے۔

ملک میں نئے کیسز کے مقابلے کورونا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اسی کڑی میں 53,541 کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ اب تک 71,29,355 افراد اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آنے اور ان کے مقابلے صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب فعال کیس میں کمی درج کی گئی ہے۔ فعال کیسز کم ہو کر 6,57,330 پر آ گئے ہیں۔

کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر فعال کی تعداد کم ہو کر 1,40,486 تک رہ گئی جو فعال کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ کیرالا 96,585 فعال کیسز کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ کرناٹک 81,050 کیسز کے ساتھ اب تیسرے مقام پر ہے۔ کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پھر سے کورونا وائرس کے نئے معاملوں کے مقابلے صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے میں اتوار کے روز پھر سے معمولی اضافہ درج کیا گیا اور فعال کیسز بڑھ کر 1,40,486 رہ گئے۔ ریاست میں اس دوران 5,648 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6,059 نئے کیسز کے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16,45,200 تک پہنچ گئی۔ دریں اثناء 5,648 مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے سے وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 14,60,755 ہو گئی ہے اور 112 اور مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 43,264 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 88.78 فیصد پہنچ گئی ہے جبکہ شرح اموات محض 2.63 فیصد ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...