ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 43 لاکھ 70 ہزار سے متجاوز، ہلاکتوں کی تعداد 74 ہزار

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2020, 9:51 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ کے درمیان اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل دوسرے دن بھی 74894 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3398845 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کے مزید 89706 نئے کیسز سے متاثرین کی مجموعی تعداد 4370129 ہوگئی۔ صحت مند ہونے والوں کے مقابلہ میں وائرس کے نئے کیسز زیادہ ہونے سے ایکٹو کیسز 13697 سے بڑھ کر 897394 ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 1115 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 73890 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز20.53 کی شرح فیصد، شفایابی کی شرح 77.77 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.69 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

اس ریاست میں کووڈ 19 کے مزید 6517 اضافے سے مجموعی تعداد 243809 ہو گئی اور مزید 380 اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27407 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 13234 افراد شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 672556 ہوگئی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصہ کے دوران مریضوں کی 1،163 عدد کی کمی سے فعال کیسز 96،769 رہ گئے۔ ریاست میں اب تک 4560 افراد ہلاک جبکہ ابھی تک مجموعی طور پر 4،15،765 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ایک اور جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 83 عدد کی کمی واقع ہوئی ہے،ریاست میں فی الحال 96،937 فعال کیسز ہیں۔ یہاں اب تک اموات کی تعداد 6،680 اور 3،08،573 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصہ کے دوران 1112 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا ہے ، جس سے وبائی امراض کے 63256 کیسز ہیں اور 4،047 اموات جبکہ 2،11،170 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 50،213 اور 8،012 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں ریاست میں 4،16،715 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 31،654 کیسز ہیں اوراب تک 916 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 1،15،072 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ اوڈیشہ میں ، فعال کیسز کی تعداد 28،628 ہوگئی ہے اور 569 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد1،02،185 ہوچکی ہے۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 23،254 فعال کیسزہیں اور3677 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 1،60،025 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں فعال کیسزبڑھ کر 23،280 ہوچکے ہیں اور 372 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 68،863 ہوگئی ہے۔

اسی عرصہ کے دوران دارالحکومت دہلی میں فعال کیسز 1،834 سےبڑھ کر22،377 ہوچکے ہیں ۔ اسی مدت میں جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے ابھی تک 4،618 مریضوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ اب تک 1،70،140 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد شمالی ہندوستان کی ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 16،230 ہوگئی ہے اور جان لیوا کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 49،327 جبکہ اب تک 1990 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

گجرات میں 16،319 فعال کیسز ہیں اور 3133 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ مہلک وبا سے 87،352 افرادشفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست بہار میں 15،346 فعال کیسز ہیں جبکہ 765 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ابھی تک اس ریاست میں 1،34،391 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ابھی تک جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے مدھیہ پردیش میں 1609 ، راجستھان میں 1164 ، ہریانہ میں 854 ، جموں و کشمیر میں 815 ، جھارکھنڈ میں 496 ، چھتیس گڑھ میں 407 ، آسام میں 378 ، اتراکھنڈ میں 360 ، پڈوچیری میں 337 ، گوا میں 256، تری پورہ میں 161، چنڈی گڑھ میں 78، ہماچل پردیش میں 60 ، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 50 ، منی پور میں 39 ، لداخ میں 35 ، میگھالیہ میں 17 ، ناگالینڈ میں 10 ، اروناچل پردیش میں نو ، سکم میں سات اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...