جوہری طاقتیں اپنے ہتھیاروں کی جدید کاری میں مصروف ہیں:رپورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 15th June 2020, 7:38 PM | عالمی خبریں |

لندن،15/جون (آئی این ایس انڈیا) ایک تازہ تحقیق کے مطابق جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک میں ایسے اسلحوں کو جدید ترین بنانے کا تشویش ناک رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے جس سے جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں مسابقت کاخطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

سویڈین کے معروف ادارے، ’اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ‘ (ایس آئی پی آر آئی) نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں میں کمی کے باوجود جن ممالک کے پاس ایسے ہتھیار ہیں وہ تیزی سے ان کی جدید کاری میں مصروف ہیں۔اس کے مطابق اس رجحان سے جوہری ہتھیاروں پر قابو پانے کی سمت میں کی جانے والی کوششوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

سویڈین کے اس معروف ادارے کے مطابق، 2020 کے اوائل تک امریکا، روس، برطانیہ، فرانس، چین، بھارت، پاکستان، اسرائیل اور شمالی کوریا جیسے جوہری ہتھیاروں سے لیس نو ممالک کے پاس ایک تخمینے کے مطابق 13 ہزار 400 جوہری ہتھیار تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق چین کے پاس تقریبا 320 جوہری ہتھیار ہیں،جبکہ پاکستان کے پاس 160 اور بھارت کے پاس 150 تک مختلف قسم کے جوہری اسلحے ہیں۔

اس ادارے کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں 465 ہتھیاروں کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کا 90 فیصد ذخیرہ امریکا اورر وس کے پاس ہے اور یہ کمی بھی ان دو ممالک کی کوششوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

امریکہ اور روس کے درمیان 2010 میں جوہری اسلحوں کے تحفیف کے لیے ’نیو اسٹریٹیجک آرمز ریڈیکشن ٹریٹی‘ (ایس ٹی اے آر ٹی) کے نام سے ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس میں جوہری ہتھیاروں کی تعینایتی کو محدود کرنے کی بات کہی گئی تھی۔ اس معاہدے کی معیاد فروری 2021 تک ہے جس کے بعد یہ ختم ہوجائے گا اور دونوں ملکوں میں سے کسی نے بھی ابھی تک اس کی تجدید کا عزم نہیں کیا ہے۔

ایس آئی پی آر آئی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کے تحت جو حدود مقرر کی گئی تھیں اس پر فریقین کم و بیش قائم رہے اور حدود سے تجاوز نہیں کیا۔ لیکن ان کے پاس وار ہیڈز، میزائل، جنگی جہازوں کی ترسیل کا نظام، اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی سہولیات کو جدید بنانے اور پرانے کی جگہ نئے تیار کرنے کا وسیع اور مہنگا ترین پروگرام جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...