کالجوں میں آن لائن امتحان کا متبادل دینے کے لیے این ایس یو آئی نے یو جی سی کو لکھا خط

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2022, 11:27 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 12؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا کے بڑھتے کیسز اور تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے کانگریس کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کو خط لکھ کر آف لائن کے ساتھ ساتھ آن لائن امتحان کا متبادل دینے کا مطالبہ رکھا ہے۔ این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن نے خط میں لکھا ہے کہ کورونا کے کیسز روزانہ تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں اور بیشتر ریاستوں میں طبی خدمات کو مسائل کا سامنا ہے۔ طلبا کی ٹیکہ کاری بھی حال ہی میں شروع ہوئی ہے اور کئی اساتذہ کو دونوں خوراک نہیں لگے ہیں۔ ایسے میں طلبا کی صحت کو جوکھم میں ڈالا جانا مناسب نہیں۔

اپنے خط میں کندن نے حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے بعد بھی حکومت طلبا کی اہلیت جانچنے کا کوئی نیا طریقہ نہیں دے پائی ہے۔ خط میں این ایس یو آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ فروری اور مارچ میں ہونے والے امتحانات میں طلبا کی اہلیتی جانچ کے لیے نیا طریقہ اپنایا جائے جس سے ان کا سال بھی خراب نہ ہو اور آنے والے وقت میں داخلہ امتحانات پر بھی توجہ دی جا سکے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران نیرج کندن نے کہا کہ ہمارے پاس ملک بھر سے طلبا اور سرپرستوں کے فون، پیغامات، ای میل آئے ہیں جو آن لائن امتحان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکومت کو اس جانب سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ ہم طلبا کی صحت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...