پٹرول-ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمتوں کے خلاف این ایس یو آئی کا زبردست مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2021, 12:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پٹرول و ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمتوں کو لے کر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ این ایس یو آئی نے قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آج علامتی احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ این ایس یو آئی کے مطابق جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج این ایس یو آئی کارکنان نے اس اضافہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ دوپہیہ گاڑی کو ٹھیلے پر لے کر جن پتھ واقع پٹرول پمپ پہنچے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ این ایس یو آئی کارکنان نے ایندھن کی قیمت میں فوری طور پر کمی کا مطالبہ بھی کیا۔

اس احتجاجی مظاہرہ میں این ایس یو آئی کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔ کارکنان نے کہا کہ بی جے پی حکومت پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں لگاتار بڑھا رہی ہے اور گزشتہ کچھ ہفتوں میں ہی قیمتیں آسمان کو چھو گئی ہیں۔ اس سے پہلے بھی این ایس یو آئی اور انڈین یوتھ کانگریس کارکنا بڑھتی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...