منگلورو سے کویت کو اڑان بھرنے والی ہوائی جہاز کے اوقات میں ترمیم سے این آر ائیز ناراض : سہولیات فراہم کرنےکا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd November 2021, 8:44 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

منگلورو : 2؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)منگلوروبین الاقوامی ہوائی اڈے سےکویت کےلئے اڑان بھرنےوالی ائیر انڈیا ہوائی جہاز کے اوقات میں نومبر سے ترمیم کی گئی ہے۔ کویت میں مقیم ساحلی پٹی کے این آر ائیز نے الزام لگایا ہے کہ تبدیلی اوقات میں کوئی آسانی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

منگلورو۔ کویت کے ہوائی جہاز والے اوقات کووڈ-19سے قبل بالکل مناسب تھے  اب اچانک اس میں تبدیلی کی گئی ہے، کویت سے منگلورو کو نکلنے والی جمعرات کی ہوائی جہاز سے بہت ساری آسانی تھی، کیونکہ کویت میں جمعہ اور سنیچر کو چھٹی رہنے سے ساحلی پٹی کےلوگوں کو منگلورو آنے اور جانےکےلئے سہولت تھی ، اگر اتوار کو  چھٹی نہیں ملتی تو وقت پر ڈیو ٹی کی حاضری ہوتی ۔ اب جو اوقات میں ترمیم کی گئی ہے ہوائی جہاز کا سفر رات کے بجائے دن میں کیاگیا ہے، جس کےنتیجےمیں کویت سے نکلنے والوں کو ڈیوٹی کے دن چھٹی لےکر نکلنا ہوگا۔ این آر ائیز کے اداروں نے رکن پارلیمان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوائی جہاز کے اوقات پہلے جیسےتھے ویسےہی کئےجائیں۔

ترمیم شدہ اوقات کے مطابق کویت کے لئے ہوائی جہاز منگلورو سے منگل کی صبح 6بجے اڑان بھرے گی اور ہر بدھ کی صبح 45-8 بجے کویت سے منگلورو کے لئے سفر کرے گی ۔ جس کی وجہ سے کویت میں مقیم ساحلی لوگوں کو کوئی سہولت نہیں ہوگی بلکہ اس سے پریشانی میں اضافہ ہی ہوگا۔ ہفتہ کے درمیان میں ہوائی سفر کے اوقات متعین کئے جانے سے پیشہ ور سمیت ملازمین کو کافی دقت ہوگی اس لئے پہلے جس طرح کے اوقات طئے تھے ویسےہی طئے کئےجائیں تو سہولت ہونےکی بات کہی گئی ہے۔

اس سلسلےمیں منگلورو ہوائی اڈے کے افسران کا کہنا ہے کہ اب جو اوقات ہیں وہ دراصل وندے بھارت مشن کے تحت 30نومبر تک جاری رہے گا، چونکہ یہ کووڈ -19کے دوران طئےکیاگیا وقت ہے جو کہ عارضی ہے۔ ان اوقات میں دوبارہ ترمیم ممکن ہونے کی بات کہی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...