کیرالہ کی این آر آئی خاتون نے منگلورو ایئرپورٹ اسٹاف پر لگایا ،جان بوجھ کر پاسپورٹ پھاڑنے کا الزام؛ ائرپورٹ ڈائرکٹر نے الزام کو کیا خارج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th February 2019, 11:30 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 14؍فروری (ایس او نیوز)  پڑوسی ریاست کیرالہ کے کاسرکوڈ کے  ایک این آر آئی نے   الزام لگایا ہے کہ منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکیوریٹی اسٹاف نے جان بوجھ کر اس کی بیوی کا پاسپورٹ اُس وقت   پھاڑ دیا جب وہ اپنے دو چھوٹے بچوں کے ساتھ دبئی روانہ ہونے کے لئے پہنچی تھی۔پاسپورٹ پھاڑنے کے بعد  ائرپورٹ پر  خاتون اور دو بچوں کو بلاوجہ ہراساں بھی کیا گیا۔خبر پھیلتے ہی  مینگلور ائرپورٹ سے بالخصوص گلف کا سفر کرنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، اس تعلق سے ساحل آن لائن نے جب مینگلور ائرپورٹ ڈائرکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے الزام کو سرے سے ہی مسترد کردیا اور کہا کہ ان باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور مینگلور ائرپورٹ کو خواہ مخواہ بدنام کیا جارہا ہے۔

مُبینہ پاسپورٹ پھاڑنے کی خبر اُس وقت منظر عام پر آئی جب دبئی میں رہنے والے  کیرالہ کے ایک این آر آئی نے ابوظبی میں انڈین ایمباسی سے مینگلور ائرپورٹ کے سیکوریٹی آفسر پر  ان کی اہلیہ کا پاسپورٹ پھاڑنے کی شکایت درج کی جس کے فوری بعد دبئی کے  معروف انگریزی اخبار گلف نیوز نے اس خبر کو شائع کیا۔

رپورٹ کے تعلق سے جانکاری حاصل کرنے کے لئے  ساحل آن لائن نے  متعلقہ شخص  محمد ہاشم (۳۳سال) سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ  ان کی اہلیہ  روبینہ ہاشم (۲۸سال) اپنے دوبچوں فاطمہ (۴سال) اور نورا (۸ ماہ) کے ساتھ دبئی  جانے کے لئے کاسرگوڈ سے مورخہ 3/فروری کو منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تھی۔ ایئر پورٹ کے داخلہ گیٹ پرسیکوریٹی اہلکار کو   پاسپورٹ اور ٹکٹ چیک کروایا، جس کے بعد  وہ چیک اِن کاؤنٹر پر پہنچی تو اسے بتایا گیا کہ اس کا پاسپورٹ پھٹا ہوا ہے اور وہ جہاز پر سفر نہیں کرسکتی۔

چیک اِن کاونٹر پر پاسپورٹ پھٹے ہونے کے انکشاف پر روبینہ  سخت حیران ہوگئی کہ گھر سے نکلتے وقت اس کا پاسپورٹ ٹھیک  تھا اور گیٹ پر سیکیوریٹی چیک سے گزر کر وہ اندر آئی ہے تو اچانک پاسپورٹ کیسے پھٹ گیا۔

ہاشم کے بیان کے مطابق جب گیٹ پر سیکیوریٹی گارڈ کو پاسپورٹ اور ٹکٹ دئے گئے تو سیکوریٹی کے اہلکار نے روبینہ کو    بچوں کے لئے گاڑی لینے کو کہا۔ جب وہ بچوں کے لئے گاڑی لے کر واپس پہنچی تو سیکیوریٹی آفیسر نے اسے ٹکٹ اور پاسپورٹ لوٹا دیا۔ہاشم کا کہنا ہے کہ جب اس کی اہلیہ بچوں کے لئے گاڑی لینے گئی تھی، اسی وقت اس کی اہلیہ کا دھیان ہٹا کر  پاسپورٹ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔چیک اِن کاؤنٹر پر جب گراونڈ اسٹاف نے پھٹے ہوئے پاسپورٹ کے ساتھ سفر کے لئے بورڈنگ پاس دینے سے انکار کیا تو روبینہ کا استدلال یہ تھا کہ اس کا پاسپورٹ صحیح سالم تھا۔ اگر وہ پھٹا ہوا ہوتا تو پھر گیٹ پر سیکیوریٹی اسٹاف نے اسے اندر جانے کی اجازت کیسے دی۔

ہاشم کا کہنا ہے کہ روبینہ کی طرف سے کافی منت و سماجت کے بعد ایئر پورٹ اسٹاف نے اس شرط پر اسے بورڈنگ پاس دینے کی بات کہی کہ وہ ایک تحریر ی وعدہ دے کہ اگر دبئی ایئر پورٹ پر کسی قسم کی دقت ہوتی ہے تو پھر منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ والے اس کے لئے ذمہ دار نہیں ہونگے۔جب روبینہ نے کاغذ پر لکھ کر دیا تب بھی ایئر پورٹ اسٹاف نے اڑنگا پید اکیا کہ تحریر صحیح اور واضح ڈھنگ سے ڈرافٹ نہیں کی گئی۔ پھر ایک دوسرے مسافر نے مداخلت کرتے ہوئے تحریر میں ردو بدل کرکے دیا تو روبینہ کو طیارے میں سفر کرنے کی اجازت دی گئی۔

جب روبینہ منگلورو ایئر پورٹ پرغیر انسانی سلوک اور ہراسانی سے گزرکر مزید خدشات کے ساتھ دبئی ایئر پورٹ پہنچی تو وہاں پر اس کے ساتھ نہایت ہمدردانہ سلوک کیاگیا اور صرف اتنا کہا کہ جتنی جلد ممکن ہواپنا پاسپورٹ تبدیل کروالیں۔

روبینہ اور محمد ہاشم نے ابوظہبی میں واقع ہندوستانی سفارت خانے میں تحریری شکایت درج کروائی  اور سفارت خانے کی طرف سے یہ شکایت منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے اعلیٰ افسران کو بھیج دی گئی ۔ محمد ہاشم کاکہنا ہے کہ ہمارے اپنے ملک میں ایک خاتون کے ساتھ انسانی ہمدردی کا رویہ اپنانا چاہیے تھا جبکہ وہ خاتون دوچھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ تنہا سفر کررہی تھی۔ ہاشم نے بتایا کہ اب کم ازکم ایئرپورٹ افسران کو میری بیوی کے ساتھ کیے گئے سلوک کے بارے میں ضرور وضاحت دینی چاہیے۔

دوسری طرف ابو ظہبی میں ہندوستانی سفارت خانے کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اس قسم کا یہ پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل ایسی کوئی شکایت سفارت خانے کو کبھی موصول نہیں ہوئی ہے۔یہ شکایت متعلقہ افسران کو بھیج دی گئی ہے۔ اور شکایت کنندگان سے بھی رابطہ رکھا گیا ہے۔

ساحل آن لائن نے جب مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ڈائرکٹر مسٹر وی وی راو سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے الزام کو سرے سے خارج کردیا، وی وی راو کے مطابق  متعلقہ واقعے پر سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا ہے کہ ائرپورٹ کے داخلی گیٹ پر  سیکوریٹی اہلکار نے خاتون کا پاسپورٹ  دیکھنے کے بعد اُسے  ایک منٹ میں  ہی   واپس دیا ہے اور اُس کا رویہ بھی متعلقہ خاتون کے ساتھ بے حد  شریفانہ رہا ہے۔ جب وی وی راو سے پوچھا گیا کہ جب اندر جانے کے دوران پاسپورٹ صحیح سالم تھا تو کیا ائرپورٹ کے اندر پہنچنے کےبعد اُس کا پاسپورٹ پھٹا ہے تو انہوں نے بتایا کہ سیکوریٹی اہلکار کا کام صرف پاسپورٹ ہاتھ میں لے کر ٹکٹ اور  پاسپورٹ کی شناخت کی جانچ کرنا ہوتا ہے،  اُس وقت اس کا پاسپورٹ پھٹا تھا یا نہیں تھا، یہ دیکھنا اُس کا کام نہیں ہے۔ اس لئے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ جب پاسپورٹ اُس کے ہاتھ میں دیا گیا تو اُس وقت پاسپورٹ صحیح تھا  یا نہیں۔

مینگلور ائرپورٹ سے شام ہونے تک پریس ریلیز بھی جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ  انڈین ایمباسی ابوظبی سے  پاسپورٹ پھاڑنے کی شکایت موصول ہوتے ہی جانچ کے احکامات دئے گئے تھے، جس کے بعد ائرپورٹ سیکوریٹی، ڈپٹی کمشنر اور ائیرلائن کی جانب سے رپورٹ ملی ہے اور سی سی ٹی وی کی بنیاد پر پایا گیا ہے  کہ خاتون  جب سیکوریٹی آٖفسر کو پاسپورٹ دکھا رہی تھی تو پاسپورٹ اور ٹکٹ دیکھ کر  اُسے اُسی وقت لوٹا دیا گیا تھا۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا ہے کہ اس دوران خاتون ٹرالی لانے کے لئے بھی کہیں نہیں گئی ہے اس لئے خاتون کا یہ کہنا کہ اُس دوران وہ ٹرالی لانے کے لئے گئی یہ بات غلط ہے۔ ریلیز کے مطابق  خاتون سیکوریٹی آفسر کے سامنے ہی تھی اور اُس کا دھیان ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہٰیں ہوتا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...