بہار میں این آر سی معاملہ پر بی جے پی میں ہی اختلاف

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2019, 11:31 AM | ملکی خبریں |

بھاگلپور،21؍ستمبر (ایس  او نیوز؍یو این آئی)  بہار میں حزب اقتدار جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سنیئر لیڈر سشیل کمار مودی جہاں ریاست میں قومی سٹیزن رجسٹر (این آر سی) کے مخالف ہیں وہیں نتیش حکومت کے محصولات اور اصلاحات اراضی اور بی جے پی لیڈر رام نارائن منڈل نے کہا کہ ریاست میں این آر سی کا نفاذ ہوگا اور اس پر کسی طرح کا اختلاف نہیں ہے۔

منڈل نے یہاں بھاگلپور اور بانکا ضلع کے محکمہ جاتی عہدیداران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروںسے بات چیت میں کہاکہ بہارمیں بھی این آر سی کا نفاذ ہوگا اور اس پر کسی طرح کا اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہار میں این آر سی نافذ ہونے سے عام لوگوںکو کافی فائدہ ہوگا وہیں غلط طریقے سے رہنے والے لوگوں کی سرگرمیوں پر روک لگ پائے گی ۔

غورطلب ہےکہ مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے بد ھ کو رانچی میں کہا تھاکہ این آر سی پورے ملک میں نافذہوگا ۔ ساتھ ہی مرکزی وزیر گری راج سنگھ سمیت بی جے پی کے دیگر لیڈران بہار میںبھی اسے نافذ کرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔ وہیں نائب وزیراعلیٰ مودی نے کہاکہ بہار میں این آر سی کا نفاذ زیر غور نہیں ہے۔

وزیر نے کہاکہ ریاست کے کچھ اضلاع میں سیلاب کے امکانات کو دیکھتے ہوئے تمام تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں این ڈی آر ایف کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سیلا ب متاثرین کو کسی طرح کی تکلیف نہیں ہونے دی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں سرکاری مشنری پوری طرح تیار اور چوبیس گھنٹے نظر رکھ رہی ہے۔

مسٹر منڈل نے کہاکہ بھاگلپور ڈویژن سمیت ریاست میں عام لوگوںسے جڑے زمین اور محصولات سے متعلق سارکے کاموں کو تیزی سے کرنے کیلئے سبھی افسران کو کہا گیا ہے۔ اگر کوئی افسر اس میں کوتاہی برتتے ہیں تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے قبول کیاکہ آج ریاست میں زمینی تنازعے میں اضافہ ہوا ہے اور اس وجہ سے جرائم سمیت کئی مسائل پیداہوگئے ہیں۔ اس لئے انہوں نے محکمہ جاتی افسران کو زمین سے متعلق تنازعہ کو تیزی سے نمٹانے کی ہدایت دی ہے ۔

وزیرنے کہاکہ ریاست کے مختلف حصوں میںزمینی لگان اور داخل خارج کو آن لائن کرنے کے کام کو مقررہ مدت میں پورا کرلیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آن لائن جمع بندی کا کام اس سال 02 اکتوبر سے شروع کر دیاجائے گا اور اس کا عمل تیزی سے چل رہاہے تاکہ عوام کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ریاست کے سبھی بلاکوں ، ڈویژن اور ضلع سطح کے محکمہ جاتی دفاتر میں وافر مقدار میں ملازمین اور امین کی تقرری جلد ازجلد ہوگی ۔

محصولات محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ویویک کمار سنگھ نے بلاک سے ضلع سطح کے محکمہ جاتی کاموں خاص کر مفاد عامہ سے جڑے جمع بندی ، داخل خارج ، زمینی لگان ، زمین منتقلی کو ترجیح دینے کی ہدایت سبھی افسران کو دی ۔ ساتھ ہی عام لوگوں سے جڑی شکایتوں کے نپٹارہ میں بے وجہ تاخیر نہیں کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ اجلاس میں پرنسپل سکریٹری کے علاوہ بھاگلپور اور با نکا کے ضلع مجسٹریٹ ، سبھی اے ڈی ایم ، سب ڈویژنل افسر ان بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

آگسٹا ویسٹ لینڈ کے ملزم کے خلاف کارروائی پر روک لگانے کے لئے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے کیا منسوخ

آگسٹا ویسٹ لینڈ کے ملزم گوتم کھیتان کے خلاف کارروائی پر روک لگانے کے لئے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے منسوخ کر دیا۔سپریم کورٹ نے دوبارہ دہلی ہائی کورٹ سے کھیتان کی عرضی پر سماعت کرنے کو کہا۔دہلی ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ کھیتان کا معاملہ 1 اپریل 2016 سے پہلے کا ہے لہٰذا ...

یوپی کی سابق ایم پی اور کانگریس لیڈر راج کماری رتنا سنگھ بی جے پی میں ہوئیں شامل

پرتاپ گڑھ کی سابق ایم پی اور کانگریس لیڈر راج کماری رتنا سنگھ اپنے حامیوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئیں ہیں۔رتناسنگھ نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔بتا دیں کہ پرتاپ گڑھ کے گڑوارا میں منگل کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ...

یوپی: دو سال کی بچی سے عصمت دری، ملزم گرفتار

شہر کے تھانہ سی بی گنج علاقے کے ایک گاؤں میں دو سال کی بچی کے ساتھ پڑوسی نے مبینہ طور پر عصمت دری کی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلندر پانڈے نے منگل کو بتایا کہ گاؤں کے رہائشی ایک شخص کی دو سالہ بیٹی پیر کی شام گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔

بندیل کھنڈ: پہلے سوکھا اور اب بے موسم کی بارش سے پریشان کسان کررہے ہیں خودکشی

پہلے سوکھا اور اب زیادہ بارش کی وجہ سے بندیل کھنڈ کے کسان خودکشی کر رہے ہیں۔کئی سال سے بندیل کھنڈ میں پڑ رہے سوکھے کی وجہ سے کسان خودکشی کر رہے تھے، لیکن اس سال بے موسم بارش کی وجہ سے بندیل کھنڈ میں خریف کی فصل برباد ہوگئی۔جس سے کسانوں میں زبردست مایوسی ہے۔

مدھیہ پردیش: آبکاری افسر کے ٹھکانوں پر لوک آیکت کے چھاپے، کروڑوں کی جائیداد کا انکشاف

مدھیہ پردیش کے اندور میں آبکاری محکمہ کے اسسٹنٹ کمشنر آلوک کھرے کے کئی ٹھکانوں پر منگل کو لوک آیکت کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔ابتدائی تحقیقات میں ہی دو مقامات پر 57 ایکڑ کے فارم ہاؤس سمیت کروڑوں کی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔ٹیم مزید تفتیش میں لگی ہوئی ہے۔لوک آیکت کے ذرائع سے ملی ...

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن:بی جے پی نے جاری کیا منشور، ساورکر کو ’بھارت رتن‘دلانے کا کیا وعدہ

 بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا اور وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے منگل کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے منشورجاری کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے منشور میں مہاتما جیوتبا پھلے، ساوتری بائی پھلے اور ویر ساورکر کو ’بھارت رتن‘ایوارڈ دینے کی پارٹی کا مطالبہ ہے۔اس دوران ...